ایٹمی توانائی کا محکمہ

ڈی اے ای کا نیوکلیئر میڈسن کے لئے پرائیویٹ ایجنسیوں کے ساتھ حصہ داری کا منصوبہ

Posted On: 17 MAR 2021 4:41PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عوامی شکایات، عملے، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کا محکمہ (ڈی اے ای) کولم کرومیٹو گرافی جنریٹر پروڈکشن کی ہفتہ وار پیداوار کے لئے پرائیویٹ ایجنسیوں کے ساتھ جزوی طور پر اپنی ایک تنصیب کی حصہ داری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف کینسر امیجنگ کے لئے 18 ایف، ایف ڈی بی اور بون (ہڈی) کینسر امیجنگ کے لئے 18 ایف- این اے ایف کی طرح اہم ریڈیو فارمیسٹیکلز کی پیداوار کے لئے ٹکنالوجی، ٹکنالوجی ٹرانسفر کے ذریعے دستیاب ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے طور پر حسب ذیل اقدامات ڈی اے ای کی طرف سے کئے گئے ہیں۔

مختلف سائیکلو ٹرون سینٹر (وی ای سی سی) کولکاتا میں 30 ایم ای ڈی میڈیکل سائیکلو ٹرون آپریشنل ہے اور لگاتار کمرشیل پروڈکشن انجام دے رہا ہے اور بی آر آئی ٹی کے ذریعے ایف ڈی جی (18 ایف) اور سوڈیم فلورائیڈ جیسی ریڈیو فارمیسٹیکلز کی ڈلیوری کررہا ہے۔ گیلیم 68 (68 گیلیم) گیلیم 67 (گیلیم 67) تھالیم 201 (201 ٹی آئی) پر مبنی ریڈیو فارمیٹیکلز کی پیداوار بھی وی ای سی سی کولکاتا کی میڈیکل سائیکلوٹرون فیسلٹی (تنصیب) میں کی گئی ہے۔ 67 جی اے اور 201 ٹی آئی پر مبنی ریڈیو فارمیسٹیکلز ابھی تک درآمد کی جاتی تھی۔

بی آر آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر میڈیکل آئی سو ٹوپس کی پیداوار کے لئے ریڈیو فارمیسٹیکلز پروڈکشن (اے ایف آر پی) اور فیشن مولی  پروجیکٹ (ایف ایم پی) کے لئے جدید تنصیب یعنی دو پروجیکٹ اپنے ہاتھ میں لیے ہیں۔ اے ایف آر پی پروجیکٹ کے تحت بی آر آئی ٹی I-131 کیپسول پروڈکشن اور I-B-1 ایم آئی جی پروڈکشن کا اضافہ کررہا ہے، تاکہ کینسر کے علاج کی تشخیص کی جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ مختلف تنصیبات کی جی ایم پی تعمیل کے لئے بھی تعاون کررہا ہے۔

.........................

 

 

                                                                                                        ش ح، ح ا، ع ر

17-03-2021

                                                                                                                U-2661



(Release ID: 1705755) Visitor Counter : 140


Read this release in: English