خلا ء کا محکمہ

چندریان-2 مشن کے مقاصد خاطر خواہ طور پر حاصل کرلیے گئے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 17 MAR 2021 4:28PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ چندریان-2 ایک انتہائی پیچیدہ مشن تھا، مگر اس کے اہم مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ اس چندریان-2 کے مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چندریان-2 کو تیار کرنے کا مشن انتہائی پیچیدہ تھا اور یہ چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ (آرام سے اتارنے) اور روونگ سمیت ایک سرے سے دوسرے سرے تک لوور (چاند) مشن کی صلاحیت کے لئے اہم ٹکنالوجیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرضی کی جگہ پر سافٹ لینڈنگ کے حصول کے لئے مشن کے دوسرے مقاصد بھی کافی حد تک حاصل کرلیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں آربیٹر کی ایک سال کی زندگی سوچی گئی تھی لیکن اس کے برعکس ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سات سال تک کام کرے گا۔ ٹوپو گرافی، نیرولوجی، سرفیس کیمیکل کمپوزشن، تھرموفیزیکل خصوصیات کے تفصیلی جائزے کے ذریعے چاند کی سائنسی معلومات کو وسعت دینے کے مقصد کو اس مشن کے تحت حاصل کرلیاگیا ہے۔

*************

  ش ح، ح ا، ع ر

17-03-2021

                                                                                                                U-2662



(Release ID: 1705744) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Urdu