عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لیٹرل تقرری کا دوہرا مقصد ہے نئی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور افرادی قوت کی دستیابی  کی شروعات کرنا: ڈاکٹر جتندر سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2021 4:46PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این  ای آر)، کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ لیٹرل تقرری کا دوہرا مقصد نئی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور افرادی قوت کی دستیابی کی شروعات کرنا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ نیتی آیوگ نے اپنے تین سالہ ایکشن ایجنڈا اور گورننس پر سیکریٹریوں کے شعبہ جاتی گروپ (ایس جی او ایس)نے فروری 2017ء میں جمع کی گئی اپنی رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ حکومت میں متوسط اور سینئر انتظامیہ کی سطحوں پر عملہ کی تقرری کی جانی چاہئے، تاکہ نئی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے اور افرادی قوت کی دستیابی شروع کی جاسکے۔لہٰذا اس پر عمل کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جوائنٹ سیکریٹری کےلئے کانکٹریکٹ ؍ ڈپیوٹیشن کی بنیادپر لیٹرل تقرری کی جائے اور متعلقہ وزارتوں ؍محکموں میں 40ڈائریکٹروں؍ڈپٹی سیکریٹریوں کا تقرر کیاجائے۔

سب سے پہلے یہ فیصلہ لیا گیا کہ 19-2018ء کے دوران جوائنٹ سیکریٹریوں کے 10 عہدوں کےلئے لیٹرل تقرری کی جائے ۔8جوائنٹ سیکریٹریوں کی تقرری کی گئی، جن میں سے 7اب بھی اپنے عہدوں پر برقرار ہیں۔لہٰذا جوائنٹ سیکریٹری سطح کے تین خالی عہدوں کو بھرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ کانٹریکٹ؍ ڈپیوٹیشن(قلیل مدتی معاہدہ سمیت)کی بنیاد پر لیٹرل تقرری کے لئے ڈائریکٹر سطح کے 27 عہدوں اور ڈپٹی سیکریٹری سطح کے 13عہدوں کو بھرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

لیٹرل تقرری کے ذریعے 2019ء میں شہری ہوابازی ، کامرس، اقتصادی امور، نئی اور قابل تجدید توانائی، مالیاتی خدمات، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارتوں ؍ محکموں میں 8جوائنٹ سیکریٹری مقرر کئے گئے تھے۔

 

*************

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(18.03.2021)

(U: 2701)


(ریلیز آئی ڈی: 1705714) وزیٹر کاؤنٹر : 63
یہ ریلیز پڑھیں: English