امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر کے لئے رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے
Posted On:
17 MAR 2021 6:59PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
حکومت جموں و کشمیر کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 31 دسمبر 2020ء تک رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے کل 35,44,938درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 32,31,353درخواست گزاروں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔
31 دسمبر 2020ء تک کل 2,15, 438درخواستیں رد کی جاچکی ہیں۔
جموں وکشمیر کے رہائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء(طریقہ کار)کے ضوابط ، 2020کا ضابطہ 5 اس بات کو لازمی بناتاہے کہ درخواست کے ساتھ چند دستاویز منسلک کی جانی چاہئے۔جن درخواستوں میں یہ دستاویزات منسلک نہیں کی گئی تھیں، انہیں رد کردیا گیا ہے۔
31 دسمبر 2020ء تک مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں جن لوگوں کے پاس رہائش کا مستقل سرٹیفکیٹ موجود ہے، انہیں اوران کے زیر کفالت افراد میں سے کل 31,08,682کورہائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔
************
ش ح۔ق ت۔ ن ع
(18.03.2021)
(U: 2698)
(Release ID: 1705695)
Visitor Counter : 144