ریلوے کی وزارت

ریلوے اسٹیشنوں کی تجدید کاری

Posted On: 17 MAR 2021 4:21PM by PIB Delhi

 

ریلوے کی کوشش ہے کہ ریلوے کی زمین پر اور ریلوے اسٹیشنوں  کے آس پاس پڑی خالی جگہ پر ریل اسٹیٹ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں کو دوبارہ ترقی دی جائے۔ ریلوے ملک بھر کے اسٹیشنوں کی تکنیکی اقتصادی اور آسان امکانات کے مطالعے کا انعقاد کرتی ہے۔ ان امکانات کے مطالعے کے نتائج کی بنیاد پر ، اسٹیشنوں کو مرحلہ وار بحالی کے لئے لیا گیا ہے۔

اس وقت ، مہاراشٹر میں ناگپور ، چھتراپتی ​​شیواجی مہاراج ٹرمینس اور اجنی اسٹیشنوں پر بحالی کے کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں حبیب گنج اور گوالیار اسٹیشن۔ گجرات میں گاندھی نگر اور سابرمتی اسٹیشن۔ اتر پردیش میں ایودھیا اور گومتی نگر اسٹیشن؛ دہلی میں صفدرجنگ اور نئی دہلی اسٹیشن۔ آندھرا پردیش میں تروپتی اور نیلور اسٹیشن۔ اتراکھنڈ میں دہرادون؛ پنجاب میں امرتسر،کیرالا میں ایرناکولم اور مرکزکے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں پڈوچیری اسنٹیشن کی بحالی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

یہ معلومات ایک سوال کے جواب میں  ،ریلوے ،کامرس ،صنعت اور صارفین امور ،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھامیں دی۔

 

ش ح ۔ا م۔ ر ب۔

U:2678



(Release ID: 1705680) Visitor Counter : 81


Read this release in: English