محنت اور روزگار کی وزارت

بین ریاستی مہاجر مزدوروں کا تحفظ

Posted On: 17 MAR 2021 1:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 مارچ 2021: محنت و روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہمحنت و روزگار کی وزارت نے غیر منظم کارکنان  کا قومی ڈاٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) تیار کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو کہ ایسے غیر منظم مزدوروں کا ایک جامع ڈاٹا بیس ہوگا جن میں عمارتوں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں سے جڑے، آدھار سے مربوط مزدور اور مہاجر مزدور شامل ہوں گے۔ مزدوروں کے روزگار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے اور سماجی تحفظ اسکیموں کے فوائد ان تک پہنچانے کے لئے ، اس ڈاٹا بیس میں نام، پیشہ، پتہ، پیشے کی نوعیت، تعلیمی استعداد، مہارت اور کنبے کی تفصیلات، وغیرہ جیسی معلومات شامل کی جائیں گی۔

ملک میں غیر ہنر مند اور ہنر مند مہاجر مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ اسکیمیں / پروگرام یہ ہیں؛ غریب کلیان روزگار ابھیان، پردھان منتری سواندھی اسکیم، آتم نربھر بھارت، پردھان منتری غریب کلیان یوجنا، ایک ملک ایک راشن کارڈ، عمارتوں کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کاموں سے جڑے مزدوروں کا مالی تعاون وغیرہ۔

محنت و روزگار کی وزارت سے منسلک دفتر، لیبر بیورو، کو مہاجر مزدوروں پر کل ہند جائزے کا اہتمام کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ لیبر بیورو کے ذریعہ کرائے جانے والے اس جائزے کے شیڈیول کو حتمی شکل دینے، نمونہ ڈیزائن تیار کرنے اور دیگر تکنیکی تفصیلات کے لئے 9 ستمبر 2020 کو ، حکومت ہند کے ذریعہ ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا۔

’سرو شکشا ابھیان (ایس ایس اے)‘ حکومت ہند کا ایک آفاقی تعلیمی پروگرام ہے، جس کا مقصد 6 سے 14 برس تک کے بچوں کو تعلیم کے حق کے تحت مفت لازمی تعلیم فراہم کرانا ہے ، اور بین ریاستی مہاجر مزدوروں کے بچوں کے لئے بھی قابل رسائی ہے۔ اس کے علاوہ، اقلیتی امور کی وزارت، معزور افراد کی اختیارکاری کا شعبہ، محنت و روزگار کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت، اسکولی تعلیم اور خواندگی کا شعبہ اور چند دیگر وزارتیں مہاجر مزدوروں کے بچوں سمیت طلبا کے مختلف گروپوں کو وظائف فراہم کرتی ہیں۔یہ تمام وظائف قومی اسکالرشپ پورٹل کے توسط سے مربوط ہیں۔ مہاجر مزدوروں کے مفاد کی حفاظت کی غرض سے، مرکزی حکومت نے بین ریاستی مہاجر مزدور (روزگار کا ضابطہ اور خدمات کی شرائط) ایکٹ، 1979 نافذ کیا۔  اب اس ایکٹ کو پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور کام کاج کی صورتحال کے کوڈ 2020 میں شامل کیا جا چکا ہے اور اس کوڈ کو 29.09.2020 کو مشتہر کیا جا چکا ہے۔مذکورہ بالا کوڈ  او ایس ایچ کوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے، یہ کوڈ منظم اور غیر منظم شعبے کے کارکنان  ، جن میں مہاجر مزدور بھی شامل ہیں، کے تمام تر زمروں کے لئے کام کاج کا مناسب ماحول، کم از کم اجرت، شکایات کے ازالے کے لئے نظام، ظلم و زیادتی سے تحفظ، ہنرمندی اور سماجی تحفظ میں اضافہ فراہم کرتا ہے۔

 

<><><><><>

 

ش ح ۔اب ن

U-2695



(Release ID: 1705677) Visitor Counter : 325


Read this release in: English