وزارت دفاع

دیسی ایئر کرافٹ اور آبدوز

Posted On: 17 MAR 2021 2:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /مارچ 2021 ۔ بھارتی بحریہ نے درج ذیل دیسی ایئر کرافٹ اور آبدوزوں کے لئے آرڈر دیے ہیں:

  1. ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعے تیار کردہ ایئر کرافٹ (ہوائی جہاز)
  1. بارہ (12) ڈورنیئرس
  2. سولہ (16) ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرس (اے ایل ایچ ایم کے III)
  3. آٹھ (8) چیتک ہیلی کاپٹرس
  1. آبدوز: پروجیکٹ- 75 کے تحت مژگاؤں ڈوک اینڈ شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے ذریعہ 6 اسکارپین کلاس آبدوز بنائی جارہی ہیں۔

ان پروجیکٹوں میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ تاخیر کے اسباب حسب ذیل ہیں:

  1. ایئرکرافٹ: ان کی ڈیلیوری میں کووڈ-19 کی وبا کے سبب سپلائی چین میں رخنہ اندازی کے سبب تاخیر ہوئی ہے۔
  2. آبدوز: تاخیر آبدوزوں کی آزمائشوں کے دوران متعدد قسم کی خامیوں، مخصوص قسم کی تبدیلیوں اور کولیبوریٹر / ٹی او ٹی پروائیڈر – نول گروپ، فرانس کے ذریعہ تعمیر کے لئے درکار سامانوں کی سپلائی میں تاخیر کے سبب ہوئی۔

کووڈ-19 کی وبا کے سبب آبدوزوں کی ڈیلیوری کا شیڈول مزید متاثر ہوا۔

قومی سلامتی کے پیش نظر تفصیلات کا افشا نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم آبدوزوں کے موجودہ بیڑے کا رکھ رکھاؤ لائف ایکسٹینشن اور موڈرنائزیشن / اَپ گریڈیشن کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک  کے ذریعے آج لوک سبھا میں جناب روندر کشواہا اور دیگر کے ذریعے دریافت کے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں میز پر رکھی گئی۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2682

17.03.2021


(Release ID: 1705664) Visitor Counter : 175


Read this release in: English