وزارت دفاع

مشن ساگر IV-، آئی این ایس جلاشو اَنجواَن (کوموروز) میں

Posted On: 15 MAR 2021 5:50PM by PIB Delhi

نئی دلی، 15؍مارچ، ہندوستانی بحریہ کا جہاز جلاشو 14؍ مارچ 2021 کو کوموروزکے اَنجواَن بندرگاہ پہنچا۔ یہ جہاز ایک ہزار میٹرک ٹن چاول کی کھیپ لے کر گیا۔

 

15؍ مارچ 2021 کو حکومت ہند سے کوموروزحکومت کوامداد کے طور پر خوراک سونپنے کی ایک سرکاری تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر خارجہ اور کوموروز  کے بین الاقوامی کوآپریشن کے وزیر دھی ہِر  دھول کمل اور کوموروز کے بحری و فضائی ٹرانسپورٹ کے وزیر ڈے جے احمد حنفی نے شرکت کی۔ تقریب میں آئی این ایس جلاشو کے کمانڈنگ افسر  کیپٹن پنکج چوہان نے ہندوستان کی نمائندگی کی۔

 

ایک سال کے اندر اس جزیرائی ملک میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز کا یہ دوسراسفر ہے۔ اس سےپہلے مشن ساگر -1 کے حصے کے طور پر مئی-جون 2020میں ہندوستانی بحریہ نے اس ملک کوضروری دوائیں فراہم کی تھیں اور کام کرنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈینگو ، بخار سے متعلق بیماریوں کے لئے امداد فراہم کرنے کی غرض سےایک ماہر میڈیکل ٹیم بھی تعینات کی تھی۔ ہندوستانی بحریہ کا سب سے بڑا بَربحری جہاز آئی این ایس جلاشو کو  باربرداری کی زیادہ صلاحیت کی وجہ سے خاص طور سے کوموروز بھیجا گیا ہے۔

 

کوموروز اور ہندوستان کے درمیان  ہمیشہ قریبی  اور دوستانہ  رشتے رہے ہیں اور علاقائی و عالمی امور پر دونوں ہم خیال ہیں۔ مشن ساگر دونوں ملکوں کے بیچ موجودہ اہم رشتوں پر مبنی ہیں اور یہ  تعیناتی بھی  ‘ساگر’ خطے میں  سبھی کےلئے سکیورٹی اور ترقی کے ہمارے وزیراعظم کے نظریہ کی نمائندگی کرتی ہے، ساتھ ہی ہندوستان کے ذریعے بحر ہند کے خطے کے ملکوں کےساتھ رشتوں کو دی گئی اہم پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ا س مشن کو وزارت خارجہ اور حکومت ہند کی دیگرایجنسیوں کے ساتھ گہرے تال میل کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)VY97.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(5)MTLU.jpeg

 

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 2642

 



(Release ID: 1705371) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi