امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے تمام 20 علاقائی دفاترکو ‘وہیکل ٹریکنگ سسٹم’(وی ٹی ایس) کو نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے


پی ڈی ایس اشیاکی نقل وحمل کرنےوالے ٹرکوں میں جی پی ایس

Posted On: 16 MAR 2021 3:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،مارچ، 2021:صارفین کے اُمور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم  کے مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤصاحب دادا راؤ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا  سے دستیاب معلومات کے مطابق تمام 20 علاقائی دفاتر کو وہیکل ٹریکنگ سسٹم (وی ٹی ایس) نافذ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اب تک درج ذیل پانچ علاقوں مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالا، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ میں وی ٹی ایس ٹینڈر کو حتمی شکل دی جاسکی ہے۔

مزید برآں سرکاری نظام تقسیم (پی ڈی ایس) آپریشن کے شروع سے آخر تک کمپیوٹرائزیشن کی سابقہ اسکیم کے حصے کے طور پر تقریباً تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے غذائی اجناس کے جاری اور رسید کی آن لائن نگرانی کے علاوہ ڈیلیوری آرڈر،ٹرک چالان،گیٹ پاس آن لائن جنریٹ کرنے بشمول ایف پی ایس ڈیلروں اور بعض مستفیدین کو ایس ایم ایس کے ذریعے الرٹ جاری کرنے کیلئے سپلائی چین مینجمنٹ آپریشن کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2612



(Release ID: 1705367) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Malayalam