خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ملک میں ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز اور میگا فوڈ پارکس

Posted On: 16 MAR 2021 6:53PM by PIB Delhi

 

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک میں ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اسکیم کے تحت ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز کے لیے انفراسٹرکچر تیار کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔اس اسکیم کے تحت، پروسیسنگ/ تحفظ کے بنیادی ڈھانچے جیسے کولڈ اسٹوریج، پری کولنگ چیمبر، پختہ کرنے والے چیمبر، آئی کیو ایف، خصوصی پیکیجنگ، فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری، صفائی/ درجہ بندی/ چھنٹائی اور پیکنگ کی سہولیات، بھاپ تیار کرنے والے بوائلر، گوداموں وغیرہ کو ان منصوبوں کے تحت قائم کی جانے والی فوڈ پروسیسنگ اکائیوں کے حصے کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ اسکیم میں عام علاقوں میں اہل منصوبے کی لاگت کے 35 فیصد مالی امداد اور شمال مشرقی ریاستوں (سکم سمیت) اور مشکل پہنچ والے علاقوں جیسے ہمالیائی ریاستوں/یو ٹی (یعنی ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور اتراکھنڈ)، ریاستی طور پر نامزد آئی ڈی ٹی پی علاقوں، جزائر اور ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد کو اہل منصوبے کی لاگت کے 50 فیصد مالی امداد پر غور کیا جا رہا ہے جو ہر پروجیکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 کروڑ روپے کے ساتھ مشروط ہے۔ اب تک وزارت نے اسکیم کے تحت 56 منصوبوں کو منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ، ایم او ایف پی آئی میگا فوڈ پارکس (ایم ایف پی) کی ترقی کے لیے ایک الگ اسکیم نافذ کررہی ہے۔ اب تک، ایم او ایف پی آئی نے 37 ایم ایف پیز کی منظوری دی ہے اور ملک میں 2 ایم ایف پی کے لیے اصولی منظوری دی ہے۔

بہار میں، ایم او ایف پی آئی نے اے پی سی اسکیم کے تحت بہار کے بیگوسرائے ضلع میں ایک منصوبہ اور ایم ایف پی اسکیم کے تحت بہار کے کھگڑیہ ضلع میں ایک منصوبے کو منظوری دی ہے۔ تاہم، بہار کے مغربی چمپارن اور اورنگ آباد اضلاع میں اس وزارت کی جانب سے کسی بھی زرعی پروسیسنگ کلسٹر یا میگا فوڈ پارک منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

مختلف ریاستوں/یو ٹی میں منظور شدہ ایگرو پروسیسنگ کلسٹر منصوبوں کی ریاست کے مطابق تعداد:

 

نمبر شمار

ریاست/یو ٹی

منظور شدہ منصوبوں کی تعداد

1

آندھر پردیش

2

2

آسام

3

3

بہار

1

4

چھتیس گڑھ

2

5

گوا

0

6

گجرات

5

7

ہریانہ

2

8

ہماچل پردیش

1

9

جموں و کشمیر

1

10

جھارکھنڈ

0

11

کرناٹک

4

12

کیرالا

2

13

مدھیہ پردیش

4

14

مہاراشٹر

9

15

اڑیسہ

0

16

پنجاب

3

17

راجستھان

0

18

تمل ناڈو

10

19

تلنگانہ

1

20

اتر پردیش

3

21

اتراکھنڈ

1

22

مغربی بنگال

0

23

اروناچل پردیش

0

24

منی پور

0

25

میگھالیہ

1

26

میزورم

0

27

ناگالینڈ

0

28

تریپورہ

0

29

سکم

0

30

انڈمان و نیکوبار جزائر

0

31

چندی گڑھ

0

32

دادر اور نگر حویلی و دمن اور دیپ

1

33

دہلی

0

34

لکشدیپ

0

35

پانڈیچیری

0

36

لداخ

0

 

کل

56

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                                                   *********

ش ح۔ف ش ع-م ف

16-03-2021

U: 2633



(Release ID: 1705354) Visitor Counter : 117


Read this release in: English