زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

چھوٹے کسانوں کے زرعی کاروبار سے متعلق کنسورشیم (ایس ایف اے سی)

Posted On: 16 MAR 2021 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /مارچ 2021 ۔ بھارت سرکار چھوٹے کسانوں کے زرعی کاروبار سے متعلق کنسورشیم (ایس ایف اے سی) کے توسط سے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) یعنی کسانوں کی پیداواری تنظیموں کو فروغ دے رہی ہے۔ یہ کام کسانوں کو ایک ساتھ جوڑکر اور انھیں کمپنیوں کے طور پر رجسٹر کرنے میں مدد دے کر اور انھیں ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ اور ان کی پائیداری کے لئے ٹریننگ دے کر کیا جارہا ہے۔ ایس ایف اے سی بھارت سرکار کے محکمہ زراعت، امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔ ایس ایف اے سی نے ملک میں ایف پی او کے فروغ سے متعلق متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، جن میں ویجیٹیبل انیشیٹو فار اربن کلسٹر (وی آئی یو سی)، مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ (ایم او وی سی ڈی)، نیشنل فوڈ فار سکیورٹی مشن (این ایف ایس ایم)، مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر (ایم آئی ڈی ایچ) وغیرہ شامل ہیں۔ ایس ایف اے سی نے ملک میں 910 ایف پی او کو فروغ دیا ہے جن میں سے 58 ایف پی او کا تعلق اترپردیش سے ہے۔

بھارت سرکار نے 10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ کے لئے 29 فروری 2020 کو مرکزی زمرے کی ایک اسکیم شروع کی، تاکہ کسانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں اور اس طرح سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت نوتشکیل شدہ ایف پی او کے لئے پانچ سال کی مدت کے لئے پروفیشنل ہینڈہولڈنگ سپورٹ کے لئے التزامات کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ایف پی او کے ہر کسان رکن کے لئے 2000 روپئے تک کے ایکویٹی گرانٹ کا التزام کیا گیا ہے، جس کی حد فی ایف پی او 15 لاکھ روپئے اور فی ایف پی او 2 کروڑ روپئے تک کے پروجیکٹ لون کے لئے کریڈٹ گارنٹی سہولت کا التزام کیا گیا ہے۔ ایف پی او کی ٹریننگ اور صلاحیت کے لئے بھی مناسب التزامات کئے گئے ہیں۔2200 سے زیادہ ایف پی او پروڈیوز کلسٹروں کے لئے ایف پی او کی تشکیل کے لئے 2020-21 کے دوران رقم مختص کی گئی ہے۔  کسان اس اسکیم کے تحت ایف پی او کی تشکیل کے لئے پرجوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایف پی او کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2616

16.03.2021



(Release ID: 1705325) Visitor Counter : 122


Read this release in: English