زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ایف پی او کے ذریعہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ

Posted On: 16 MAR 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16 /مارچ2021 ۔ حکومت ’’نیشنل ایگریکلچرل مارکیٹ‘‘ اسکیم کو فروغ دے رہی ہے جسے عام طور پر ای- نیم (این اے ایم) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جہاں مختلف ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی منضبط فزیکل ہول سیل منڈیوں کو ایک ورچول پلیٹ فارم پر مربوط کیا جاتا ہے، تاکہ زرعی اشیاء کی آن لائن تجارت کی سہولت بہم پہنچائی جاسکے، تاکہ بازار تک بہتر رسائی  کے ذریعے کسان اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کرسکیں۔ ای-نیم فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کو اپنی پیداوار کی فروخت کے لئے بڑی تعداد میں خریداروں تک رسائی کا موقع دیتی ہے، تاکہ اپنے کسان اراکین کی آمدنی میں اضافہ کرسکے۔ اب تک مختلف ریاستوں کی 1820 فارمر پروڈیوسر تنظیمیں ای-نیم پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

مرکزی حکومت 10000 ایف پی او کی تشکیل اور فروغ کے لئے مرکزی زمرے کی ایک اسکیم کا نفاذ کررہی ہے، جس کے تحت بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ (بی آئی آر ڈی)، لکھنؤ اور لکشمن راؤ انعام دار نیشنل اکیڈمی اور کوآپریٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (ایل آئی این اے سی)، گروگرام جیسے اداروں کے ذریعے ایف پی او کی صلاحیت سازی کے لئے ہنرمندانہ ٹریننگ دی جارہی ہے، جس میں مارکیٹنگ، پروسیسنگ اور ایکسپورٹ سے متعلق فروغ ہنرمندی شامل ہے۔ مزید برآں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) انسانی وسائل اور ادارہ – فروغ ہنرمندی (ایس ایچ آر آئی ایس ڈی) کے لئے اسکیم کا نفاذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نامی ایک امبریلا اسکیم کے تحت 2017-18 سے کیا جارہا ہے، جس کا مقصد ہنرمندی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور فوڈ پروسیسنگ سے متعلق نصاب کا فروغ ہے۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے جزو کے طور پر ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے مرکز کے زیر انتظام ایک کل ہند اسکیم شروع کی ہے، جسے پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز کے اپ گریڈیشن کے لئے مالی، تکنیکی اور کاروبار سے متعلق  مدد دینا ہے۔ اس اسکیم کا ہدف فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) ، خودامدادی گروپوں (ایس ایچ جی) اور پروڈیوسرس کوآپریٹیوس کو مدد دینا ہے۔

مزید برآں ایف پی او کو ایکسپورٹ سے متعلق سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے ایک فارمر کنیکٹ پورٹل تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، تاکہ ایف پی او / ایف پی سی، کوآپریٹیو کو ایکسپورٹروں کے ساتھ جڑنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرایا جاسکے۔ تقریباً 2360 ایف پی او / ایف پی سی اور 2324 ایکسپورٹروں نے اب تک اس پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2617

16.03.2021



(Release ID: 1705324) Visitor Counter : 113


Read this release in: English