پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکزی وزرا نے مشترکہ طور پر گوبردھن اسکیم کو فروغ دینے اور ریئل ٹائم


پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے گوبردھن کا یونیفائڈ پورٹل شروع کیا

Posted On: 03 FEB 2021 6:07PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 3؍فروری، زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر ، پٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کےمرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، مرکزی جل شکتی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت اور مرکزی جل شکتی کے  وزیر مملکت  جناب رتن لال کٹاریہ نے آج مشترکہ طور پر گوبردھن کے یونیفائیڈ پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری اور مویشی پروری اور ڈیری محکمہ کےسکریٹری سمیت دیگرسینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MD1T.jpg

یونیفائیڈ نقطہ نظر کے تحت جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  (ایم این آر ای)، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  ( ایم او پی این جی)، مویشی پروری اور ڈیری محکمہ ، زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ، زرعی تحقیق اور تعلیم کا محکمہ (ڈی اے آر ای) اور دیہی ترقی کے محکمے کے پاس مختلف  بایو گیس پروگرام ؍ پالیسیز اسکیمس جیسے، ایم  این آر ای کا نیا قومی بایو گیس اور اور کھاد بندوبست پروگرام (این این بی او ایم پی)، ایم او پی این   جی کی بایو ایندھن  پالیسی اور کفایتی ٹرانسپورٹیشن کے لئے پائیدار متبادل (ایس اے ٹی اے ٹی) اور قومی ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے توسط سے مویشی پروری کے محکمے کی کوآپریٹیو اسکیمیں اور اسی طرح کی دیگر اسکیمیں اہم  اسٹیک ہولڈرز میں شامل ہیں۔ نئے یونیفائڈ نظریئے کے تحت ان سبھی پروگراموں ؍ اسکیموں کو سووچھ بھارت مشن دیہی (ایس بی ایم جی) کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے ذریعےکوآرڈینیٹ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027U40.jpg

ٍاپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں ایس بی ایم جی نے خود کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیاہے۔ اس کے علاوہ مشن موڈ میں  کھلے  میں رفع حاجت (او ڈی ایف) سے پاک دیہی  ہندوستان کی بڑی حصولیابی بھی حاصل کی۔ ایس بی ایم (جی) کی غیر معمولی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کے دوسر ے مرحلے کی شروعات پچھلے سال  کے اوائل میں کی گئی تھی۔ یہ گاؤں یا او ڈی ایف پلس اسٹیٹس میں جامع صفائی ستھرائی کے مقصد کے تحت او ڈی ایف پائیداری اور ٹھوس  و رقیق کچر ے کے بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم) پر مرکو ز ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ او ڈی ایف  پلس ہدف کےحصول کے لئے سال 2018 کے اوائل میں گوبردھن اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس کا مقصد گاؤں میں گوبر سمیت بایوکچرے کے موجودہ مسائل کا بندوبست اور انہیں بایو گیس اور نامیاتی کھاد میں تبدیل کرنا ہے، جس سے گاؤں کے کسانوں اور کنبوں کو اقتصادی اور وسائل کا فائدہ پہنچا کر ان کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے نئے یونیفائڈ نظریہ کی حکمت عملی کی تعریف کی  اور کہا کہ یونیفائیڈ گوبردھن پورٹل بایو گیس اسکیموں ؍ اقدامات  پر بہتر طریقےسے عمل درآمد اور ان کےریئل ٹائم پر نظر رکھنے کےلئے اسٹیک ہولڈرز محکمہ ؍ وزارتوں کے ساتھ قریبی تال میل کو یقینی بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AP2N.jpg

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اپنے خطاب میں گوبر دھن کے‘فضلات سے دولت’ کے پہلو کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی ہندوستان میں بڑی مقدار میں بایو فضلات پیدا ہوتے ہیں، جن کا بہتر طریقےسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ماحولیات اور صحت عامہ کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ یہ بایو فضلات پروسیسنگ سے متعلق  مناسب اسکیموں اور اقدامات ، خاص طور سے گوبر کو بایو گیس اور نامیاتی کھاد میں تبدیل کرکے روزگار  اور گھریلو بچت کے مواقع  پیدا کئے جا سکتےہیں۔

انہوں نے اپنے محکمے کے ذریعے قومی ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی)کے توسط سے کوآپریٹیو اسکیموں کے کامیاب ماڈل کاذکرکیا، جن میں گؤ شالاؤں اور دودھ کوآپریٹیو کمیٹیوں کو بڑی کمیونٹی پرمبنی بایو گیس اکائیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043RMW.jpg

پٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے خطاب میں اپنی وزارت کی بایو گیس اسکیموں کے  وسیع تر مقاصد اور اہداف کو نمایاں کیا۔ انہوں نے ایس اے ٹی اے ٹی کے ماڈل کی وضاحت کی، جس کا مقصد کمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) پروڈکشن پلانٹوں کو قائم کرنااور موٹرگاڑیوں کے ایندھن میں بایو ایندھن کے استعمال کےلئے بازار کوجوڑنے کویقینی بنانا ہے۔مرکزی وزیر نے ذکر کیا کہ پورے ملک میں پائلٹ پروجیکٹ قائم کئے جا رہے ہیں اور یہ کسانوں کےاقتصادی فائدے اور دیہی علاقوں میں جامع صفائی ستھرائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EDHY.jpg

زراعت و کسانوں کی بہبود  اور دیہی ترقی  کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ گوبردھن کے یونیفائڈ پورٹل کی شروعات مختلف بایو گیس اسکیموں ؍ ماڈل اور اقدامات کے لئے ایک  مرکوز نظریہ کے توسط سے دیہی معیشت کو اور مضبوط کرے گا۔ ایس بی ایم جی کے دوسرے مرحلے میں مذکورہ  او ڈی ایف پلس ہدف کافی حد تک گوبر دھن اسکیم کی کارکردگی پر منحصر ہوگا، کیونکہ یہ نہ صرف ٹھوس کچرے کے بندوبست کے چیلنجوں کا مؤثر طریقےسےحل تلاش کرے گا، بلکہ دیہی علاقوں میں گزربسر کے مواقع اور گھریلو آمدنی میں بھی اضافہ کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006BXXH.jpg

جل شکتی وزارت میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے ( ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سکریٹری جناب پنکج کمار نے سبھی اہم اسٹیک ہولڈرز  محکموں ؍ وزارتوں، مرکزی اور ریاستی ٹیموں کی کوششوں کو سراہا، جو گوبردھن کے یونیفائڈ نظریہ کے حصے کے طورپر سووچھ اور  صحتمند گاؤں کے عام مقاصد کے لئے مقررہ وقت پر اہدا ف کے حصول اور بہتر تال میل کی امید کرتے ہیں۔  انہوں نے گوبردھن اسکیم کے اہم فوائد ، مقاصد اور رہنما اصولوں  کو بھی نمایاں کیا۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No.2584

 

 



(Release ID: 1705055) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi