کارپوریٹ امور کی وزارتت

توقعاتی اضلاع میں 2017 سے 2020 تک سبھی کمپنیوں کے ذریعہ کئے گئے سی ایس آر اخراجات

Posted On: 15 MAR 2021 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15 /مارچ2021 ۔ حکومت نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) ضابطوں میں تبدیلیاں کی ہیں اور کمپنیز (سی ایس آر پالیسی) رولز 2014 میں حالیہ ترمیمات کو 22 جنوری 2021 کو نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ توقعاتی اضلاع وار سمیت ایم سی اے 21 رجسٹری میں سبھی کمپنیوں کے ذریعہ فائل کئے گئے سی ایس آر سے متعلق سبھی اعداد و شمار پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں اور www.csr.gov.in پر جاکر اسے دیکھا جاسکتا ہے۔ کمپنیوں کے ذریعہ ایم سی اے 21 رجسٹری میں کی گئی فائلنگ کے مطابق سبھی کمپنیوں کے ذریعہ توقعاتی اضلاع میں مالی سال 2017-18، 2018-19 اور 2019-20 میں کئے گئے سی ایس آر اخراجات کی تفصیل حسب ذیل ہے:

توقعاتی اضلاع (آئی این آر کروڑ)

مالی سال 2017-18

مالی سال 2018-19

مالی سال 2019-20

232.80

307.51

104.04

 

(اعداد و شمار 30 ستمبر 2020 تک)۔ (ذریعہ: نیشنل سی ایس آر ڈیٹا پورٹل)

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ان ترمیمات کا مقصد ڈسکلوزرس، عمل آوریوں کی سہل کاری، زیادہ مقصدیت، شفافیت اور کمپنی کے بورڈ پر زیادہ ذمے داری جیسے اقدامات کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ ایم سی اے نے بڑے پیمانے پر حصص داروں سے مشاورت کی اور ڈرافٹ رولز کے تعلق سے عوامی آراء طلب کیں۔ متعدد حصص داروں جیسے کمپنیوں، این جی او، اکیڈمک اداروں، صنعتی تنظیموں، پیشہ ور اداروں، پیشہ وروں اور عوام سے بڑی تعداد میں ڈرافٹ رولز کے بارے میں آراء موصول ہوئیں۔ ان ترمیمات کی اہم جھلکیوں میں وزارت کے ساتھ اہم تنفیذی ایجنسیوں کا لازمی رجسٹریشن، سی ایس آر فنڈس کے استعمال میں کمپنی کے بورڈ کے رول میں اضافہ کرنا، اپنی پروجیکٹ ضرورتوں کے مطابق خرچ کے لئے بورڈ کو لچیلے پن کی سہولت دینا، سی ایس آر پروجیکٹوں کے اثرات کا جائزہ، سی ایس آر کے ذریعہ سرمایہ جاتی اثاثہ جات کی تخلیق و تحویل اور سی ایس آر سرگرمیوں کے افشا میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔

سی ایس آر ایک بورڈ کے ذریعہ عمل میں لایا جانے والا طریقہ کار ہے اور کمپنی کے بورڈ کو منصوبہ بندی کرنے، فیصلہ کرنے اور کمپنی کی سی ایس آر سرگرمیوں کی نگرانی کا اختیار ہے۔ حکومت نے نیشنل کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی ایوارڈس (این سی ایس آر اے) قائم کیا ہے، یہ سی ایس آر سرگرمیوں کے توسط سے کمپنیوں کے ذریعہ انجام دیے جانے والے غیرمعمولی تعاون کا اعلیٰ ترین سطح پر ایک باقاعدہ اعتراف ہے۔ ایوارڈ کےزمروں میں،  توقعاتی اضلاع/ دشوار گزار علاقوں میں سی ایس آر اور ماحولیات، پائیدار ترقی اور شمسی توانائی جیسے قومی ترجیحات والے شعبوں میں تعاون شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2564

 



(Release ID: 1705010) Visitor Counter : 105


Read this release in: English