وزارت دفاع

حفاظتی دستوں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات

Posted On: 15 MAR 2021 4:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15 مارچ، 2021/ حکومت نے دیسی ڈیزائن کو فروغ دینے اور ملک میں دفاعی آلات تیار کرنے نیز ٹکنالوجی کو فروغ دینے یا سے منتقل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ دفاع کے شعبے میں خود کفالت کی حصولیابی کےلیے کیے گئے کچھ خاص اقدامات اس طرح ہیں :

  1. دفاعی  ساز و سامان کی خریداری کے عمل ڈی پی پی  2016 پر دفاعی سازوسامان کے خریداری کے عمل ڈی اے پی 2020 پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
  2. شمالی اور جنوبی دفاعی صنعتی راہداریاں کھولی گئی ہیں تاکہ دفاعی آلات میں مدد دینے کے لیے صنعتیں قائم کرنے کے کام کو فروغ دیا جاسکے ۔
  3. دیسی ڈیزائن شروع کرنے اور دفاعی خدمات کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کے فروغ کے لیے صنعت کی اپنی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کی منظوری جسے پہلے سے اجازت حاصل ہے ۔
  4. اسٹارٹ اپس / صنعت ، اختراع کاروں / ایم ایس ایم ای کے لیے ایک ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے آئی ڈیکس لائحہ عمل کی تشکیل تاکہ وہ دفاع کی وزارت ، تعلیمی اداروں اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ دفاع سے متعلق سامان کی تیاری کے لیے سرگرم ہو سکیں۔
  5. ٹکنالوجی کی ترقی کے فنڈ اور ڈی آر ڈی او کی  سہولت کے لیے  اس کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دی گئی  تاکہ وہ ٹکنالوجی کے فروغ کی ضرورتوں کے لیے بھارتی صنعت کے ساتھ سرگرم ہو سکے۔
  6. فوجی ساز و سامان کی ڈیزائننگ کا  بیورو  اے ڈی بی ، بھارتی فوج آئی اے نے 31 اگست 2016 کو اے ڈی بی کا آغاز کیا تھا ۔ اے ڈی بی کا رول تحقیق و ترقی کی کوششوں اور ہتھیاروں اور  ملک بھر میں صنعت ، ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپس، اور تعلیمی اداروں کے لیے ساز و سامان کی دیسی تیاری کے وسیع آؤٹ رچ پروگرام  کے لیے ایک سہولت کار کے طور پر کام کرنا ہے۔ تاکہ میک ان انڈیا کو فروغ دیا جا سکے۔ ضرورتوں  کو جدید شکل دینے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ آؤٹ رچ پروگرام سے بھارتی فوج کی ٹکنالوجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
  7. فوجی کا ٹکنالوجی بورڈ اے ٹی بی : اے ٹی بی کی وجہ سے دیسی تحقیق و ترقی کی کوششیں بھارتی فوج کی کام کاج کی ضرورتوں کے مطابق ہوپاتی ہیں۔
  8. ٹکنالوجی کے فروغ کا فنڈ : ٹی ڈی ایف ،  حکومت ن ے تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کو رفتار دینے کےلیے ٹی ڈی ایف کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت 100 کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
  9. بھارتی بحریہ ہوا بازی کے فروغ کی ایجنسی اے ڈی اے کے مطابق  دوہرے انجن والے ٹیک پر مبنی فائٹر جہاز ٹی ای ڈی بی ایف   کو ملک ہی میں تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
  10. دفاع کی وزارت نے 101 چیزوں کی بھارت میں تیاری کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ جس کے لیے درآمدات پر پابندی کی ضرورت ہوگی۔ یہ دفاع میں خود کفالت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ڈی آر ڈی او نے جدید ترین پلیٹ فارم ہتھیاروں کے نظام اور سینسرز کی تیاری میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسلح فوجوں کی صلاحیت میں  اتنا اضافہ ہوا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی کے موجودہ منظر نامے سے بھرپور طریقے سے نمٹ سکتی ہے۔

یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب سری پدنائک نے راجیہ سبھا میں آج جناب وجے پال سنگھ تومر اور جناب ہرناتھ سنگھ یادو کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دی۔

 

۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 2570



(Release ID: 1705005) Visitor Counter : 141


Read this release in: English