کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے اہم اصلاحات نافذ کی گئیں

Posted On: 10 MAR 2021 4:24PM by PIB Delhi

گھریلو مینوفیکچرنگ، صنعتی پیداوار اور جی ڈی پی کی نمو کو بڑھانے کے لیے حکومت نے گذشتہ ایک سال میں اہم اصلاحات نافذ کی ہیں۔ ہندوستان کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے، آتم نربھر بھارت کے زیر اہتمام، 13 کلیدی شعبوں میں پیداوار منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیکل ڈیوائسز؛ موبائل فون؛ ٹیلی کام اور نیٹ ورک کے آلات؛ اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی مصنوعات کے لیے پی ایل آئی اسکیموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کی سہولت اور فروغ کے لیے وزارتوں/ محکموں میں سکریٹریوں کے با اختیار گروپ (ای جی او ایس) اور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل (پی ڈی سی) کی تشکیل کی گئی ہے۔

وزارتوں/ محکموں اور منتخب ریاستی حکومتوں کی طرف سے کلیئرنس پر مشتمل سنگل ونڈو سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اگلے 3 سالوں میں پلگ اینڈ پلے سہولیات، تمام شعبوں میں کسٹم ڈیوٹی کے ڈھانچے کو معقول بنانے اور پرانی بیکار کمرشیل گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی اسکریپیچ پالیسی کے ساتھ گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے پیش نظر یونین بجٹ 2021-22 میں سات میگا انویسٹمنٹ ٹیکسٹائل پارکس (مترا) کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن سے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بڑھاوا دینے اور معیشت میں نمو کو فروغ دینے کی توقع کی جاتی ہے۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تعمیل کے بوجھ میں کمی ایک جاری عمل ہے۔

گھیلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے متعدد صنعتی راہداریوں میں نوڈس تیار کرنے؛ ملٹی موڈل رابطوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق نیشنل ماسٹر پلان مرتب کرنے؛ صنعتی طور پر پسماندہ اور پہاڑی علاقوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرقی ریاستوں، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں صنعتی ترقیاتی اسکیموں کا نفاذ کرنے؛ جدت اور کاروباری آغاز کو پروان چڑھانے کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام کے قیام کے لیے فنڈ آف فنڈز اور سیڈ فنڈز کا قیام کرنے؛ صنعتی زمین کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے صنعتی معلوماتی نظام کی ترقی اور کم سے کم مقامی مواد کو بڑھانے کے لیے عوامی خریداری ضابطوں میں ترمیم کرنے کے ذریعہ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔

تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت، شری سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2514



(Release ID: 1704786) Visitor Counter : 130


Read this release in: English