امور داخلہ کی وزارت

جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام

Posted On: 10 MAR 2021 4:23PM by PIB Delhi

حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے پوری طرح پُر عزم ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے  ہیں جن میں شامل ہیں:

 

i۔ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج (پی ایم ڈی پی) پر عمل درآمد میں تیزی لانا جس کا اعلان 7 نومبر، 2015 کو 80،068 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا تھا۔ 15 وزارتوں سے متعلق 63 منصوبوں میں سے، 54 منصوبوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں 58,627 کروڑ روپے کی لاگت سے اور بقیہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ ان میں سڑک، بجلی، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، کشمیری تارکین وطن کے لیے بحالی اسکیموں، مہارتی ترقیاتی شعبے وغیرہ سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ 54 منصوبوں میں سے، 20 منصوبے مکمل/ کافی حد تک تکمیل شدہ ہیں ، اور باقی 34 منصوبے نفاذ کے مختلف مراحل پر ہیں۔

ii۔ حکومت جموں کشمیر نے سالوں سے سست پڑے تقریباً 6000 منصوبوں کی تکمیل کے لیے 8,000 کروڑ روپے تک کا قرض جمع کرنے کے لیے جموں و کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (جے کے آئی ڈی ایف سی) کا قیام کیا ہے۔ 7125.49 کروڑ روپے کی رقم کے ساتھ اس طرح کے 2,367 منصوبوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور 997.27 کروڑ روپے کی لاگت کے 800 منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔

iii۔ حکومت ہند کی تمام فلیگ شپ اسکیموں بشمول انفرادی مستفیدین سے متعلق اسکیموں کو بھی جموں و کشمیر یو ٹی میں فعال طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔

iv۔ مرکزی حکومت نے موجودہ صنعتوں کی ترقی کے ساتھ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 28,400 کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے ایک نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم کو منظوری دی ہے۔

v۔ جموں و کشمیر میں نئے صنعتی جاگیروں کے قیام کے لیے، حکومت جموں و کشمیر نے 2020-21 کے دوران 29,030 کنال کا لینڈ بینک تیار کیا ہے۔

vi۔ حکومت جموں و کشمیر نے 25 ستمبر 2020 کو 1,352.99 کروڑ روپے کے تجارتی احیا پیکج کی منظوری دی ہے، وغیرہ۔

 

مندرجہ بالا کوششوں کے علاوہ، حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے سیاحت، آرٹ اور کرافٹ کے شعبوں کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں شامل ہیں:

 

i۔ دستکاری اور ہینڈ لوم سیکٹر کے فروغ اور ترقی کے لیے نئی اون پروسیسنگ، دستکاری اور ہینڈ لوم پالیسی، 2020۔

ii۔ حکومت جموں و کشمیر نے دستکاری اور ہینڈ لوم سیکٹر میں ہر کوآپریٹو/ سیلف ہیلپ گروپ کے لیے ایک نئی مالی اعانت اسکیم کی منظوری دی ہے۔

iii۔ حکومت جموں و کشمیر نے دستکاروں/ بنکروں کو 5 سال کے لیے 7 فیصد سود پر قرض دینے کے لے ایک نئی کریڈٹ کارڈ اسکیم کو منظوری دی ہے۔

iv۔ دستکاروں/ بنکروں کے ذریعہ اصلی ہینڈلوم اور دستکاری مصنوعات کی براہ راست آن لائن فروخت کو فروغ دینے کے لیے ”سامرتھ پروگرام“ کے تحت MoU پر دستخط کیا گیا ہے۔

v۔ سنٹرل سیکٹر اسکیم ’پرساد‘ کے تحت درگاہ حضرت بل میں سیاحوں کے لیے ترجمانی مرکز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

 

جموں روپ وے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور مہامایا سے باغ باہو سیکشن تک جموں روپ وے کے مرحلہ II کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت، شری جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بیان دیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 2510


(Release ID: 1704781) Visitor Counter : 454


Read this release in: English