عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

2381 مرکزی عوامی اتھارٹیاں آر ٹی آئی نظام کے ساتھ منسلک ہیں: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 10 MAR 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 مارچ: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد انہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت تمام وزارتوں / محکموں کے نوٹس میں یہ بات لائی ہے کہ آر ٹی آئی درخواست کنندہ کی نجی معلومات کو ظاہر نہیں کیا جانا چاہیے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں انھوں نے بتایا کہ حکومت نے 21 اگست، 2013 سے آن لائن آر ٹی آئی درخواستوں اور پہلی اپیلوں کو داخل کرنے کے لیے شہریوں کی سہولت کی خاطر آر ٹی آئی ویب پورٹلwwwrtionlinegovin کا ​​آغاز کیا ہے۔ یکم مارچ 2021 تک 2381 مرکزی پبلک اتھارٹیاں اس نظام کے ساتھ منسلک ہوگئی ہیں اور فروری، 2016 کے بعد سے، شہری آن لائن آر ٹی آئی درخواست داخل کرسکتے ہیں اور ہندی میں بھی پہلی اپیل داخل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ آر ٹی آئی قانون کے التزامات کے نفاذ سے متعلق شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک میکنزم موجود ہے۔ اس سے شہریوں کو براہ راست انفارمیشن کمیشن سے شکایات درج کرنے کا اختیار ملتا ہے۔ شکایات کی چھان بین کے معاملے میں کمیشن کو سول عدالت کے کچھ اختیارات حاصل ہیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں اسے بھاری جرمانے عائد کرنے کے بھی اختیارات حاصل ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت آر ٹی آئی قانون کے موثر نفاذ کے ذریعے حکومت “شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانے” سے متعلق مرکز کے ذریعے سپانسر شدہ سالانہ پروگرام نافذ کرتی ہے جس میں مختلف سرگرمیوں پر سالانہ اخراجات شامل ہیں، جیسے:

  1. آگاہی پیدا کرنا بشمول آر ٹی آئی کے لیے طویل مدتی مواصلاتی حکمت عملی کی ترقی، ریاستوں کو آر ٹی آئی ہفتہ منانے کے لیے تعاون دینا، آگاہی پیدا کرنے کے اختراعی پروگرام۔
  2. ای-گورننس کے تحت اقدامات کے طور پر سرکاری دفاتر میں آر ٹی آئی کی درخواستیں داخل کرنے کے لیے ایک کال سنٹر پلس پورٹل اور نالج مینجمنٹ پورٹل۔
  • iii. آر ٹی آئی فیلوشپس آر ٹی آئی کے شعبے میں صحافیوں، سماجی کارکنوں، تحقیق کاروں اور تربیت دہندگان آر ٹی آئی فیلوز کو دی جاتی ہے۔ یہ 25 سے 40 سال کی عمر کے پیشہ ور افراد کے لیے ہے۔
  • iv. منتخب سرکاری اتھارٹیوں میں آر ٹی آئی کی درخواست کا تجزیہ کرنے کے لیے قانون میں پانچ سالہ انٹیگریٹڈ کورس کے حصول اور قانون میں گریجویشن کرنے والے انڈرگریجویٹس کو مختصر مدتی انٹرن شپ دی جاتی ہے۔
  1. ہر سال 5 سے 12 اکتوبر کے دوران آر ٹی آئی ہفتہ منایا جاتا ہے جس کے لیے ریاستی انفارمیشن کمیشنوں کو مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جس میں ورکشاپس، سیمینارز، پریس میٹنگز، آر ٹی آئی سے متعلق موضوعات پر کالجوں میں مقابلے وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U No 2518

 

 


(Release ID: 1704762) Visitor Counter : 105


Read this release in: English