بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لئے پابندعہد، خاص طور پر ایم ایس ایم ای شعبے میں: گڈکری
Posted On:
12 MAR 2021 10:34PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،12 مارچ، 2021/
سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ’’آتم نربھر بھرت‘‘ – ’’سولر اینڈ ایم ایس ایم ای میں مواقع‘‘ موضوع پر ایک ویبنار سے خطاب کیا۔ویب نار کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کی فورم نے کیا تھا۔
اپنے خطاب میں جناب نتن گڈکری نے کہا ’’حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے عہد بند ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ای شعبے میں۔‘‘ انھوں نے کہاکہ اچھے ٹریک ریکارڈ والے ایم ایس ایم ای کی سرمایہ مارکیٹ کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسکریپنگ پالیسی میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر مواقع دستیاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں بجلی پیدا کرنے کے لئے زبردست صلاحیت اور امکانات موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں شمسی توانائی کی شرح 2.40 روپے فی یونٹ ہے اور بجلی کی کمرشیل شرح فی یونٹ 11 روپے ہے۔شمسی توانائی کے ذریعے پیدا کی گئی سستی بجلی کا استعمال آٹو موبائل اور ترقی کے دیگر کاموں کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ انھوں یقین دلایا کہ پانچ سال کے اندر ہندوستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ کے لئے دنیا بھر میں سرفہرست مرکز کی حیثیت رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ شمسی توانائی دستیاب کراکر ہم الیکٹرانک گاڑیوں کے لئے ایک بڑی مارکیٹ تیار کریں گے۔
وزیر موصوف نے ہندوستان میں ایم ایس ایم ای کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئےغیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے ایم ایس ایم ای کے شعبے کو دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ مرکز بننے کے بہت سے مواقع فراہم ہوں گے۔ ایم ایس ایم ای شعبے کو ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ملک کی جی ڈی پی میں اس شعبے کی حصہ داری تقریباً 30 فیصد ہے اور 10 کروڑ سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ایم ایس ایم ای کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے، اپنے کاروبار ی مواقع کو اجاگر کرنے اور معلومات کی توسیع کے لئے آسانی پیدا کرنےکے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کا شعبہ دنیا کی چوتھی سب سے پرکشش قابل تجدید توانائی مارکیٹ ہے۔ ہندوستان شمسی توانانی میں پانچویں مقام اور قابل تجدید توانائی تنصیب کرنے کی صلاحیت میں چوتھے مقام پر ہے۔ حکومت نے اس دہائی کے لئے قابل تجدید توانائی اور خاص طور پر شمسی توانائی پیدا کرنے کے لئے ایک حوصلہ مند ہدف طے کیا ہے۔ سال 2030 تک 150 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی تنصیب کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 2500
(Release ID: 1704749)
Visitor Counter : 230