وزارت اطلاعات ونشریات
جناب پرکاش جاوڈیکر نے ورچوئل وسیلے سے بھبنیشور میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا
Posted On:
13 MAR 2021 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 مارچ: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12مارچ کو بھارت کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر امرت مہوتسو انڈیا ایٹ 75 کی ابتدائی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے کل آزادی کے امرت مہوتسو کے افتتاح کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ورچوئل وسیلے سے امرت مہوتسو کے سلسلے کے طور پر ملک بھر میں سات مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ملک بھر میں 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امرت مہوتسو مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، سبھاش چندر بوس، ڈاکٹر امبیڈکر، کھدی رام بوس، بھگت سنگھ، سکھدیو اور راج گرو سمیت تمام اہم رہنماؤں اور انقلابیوں کے تعاون کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔''
جناب جاوڈیکر نے مزید کہا کہ لوگوں کو انک کی اپنی زبان میں آزادی کی کہانی سے واقف کرانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آزادی کا امرت مہوتسو بہت بڑے پیمانے پر منایا جائے گا۔ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد جناب جاوڈیکر نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ "ملک بھر میں بی او سی کے زیر اہتمام موثر نمائشوں سے لوگوں کو جدوجہد آزادی کی نوعیت کے بارے میں آگاہی ملے گی اور اگلے 25 سال تک ہمارے راستے کا تعین کیا جائے گا۔ میں نے آج اس طرح کی 7 نمائشوں کا افتتاح کیا ہے۔ میں لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ان نمائشوں کا مشاہدہ کریں اور اپنے ساتھ تاریخ کی یادیں لے جائیں۔''
Effective exhibitions set up by @BOC_MIB across the country will educate the populace on the ethos of freedom struggle and envision our path for next 25 years. Inaugurated 7 such exhibitions today. I invite people to visit these venues and leave with a piece of history with them. pic.twitter.com/Undtqcsjb4
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) March 13, 2021
اس نمائش کا اہتمام بھارت سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت اوڈیشہ اور محکمہ اڑیہ زبان، ادب و ثقافت کے تحت ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آراو بی)، بھبنیشور اور بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونیکیشن (بی او سی) مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
تصویری نمائش میں ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو 1857 سے شروع ہوئی تھی۔ یہ کہانی مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور اوڈیشہ کے ویر سریندر سائی اور راما دیوی سمیت دیگر آزادی کے متوالوں کی تصاویر اور معلومات پر مشتمل 49 پینلز کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔ تصویری نمائش 16 مارچ تک جاری رہے گی۔
آر او بی بھبنیشور کے ڈائریکٹر جناب اکھل کمار مشرا، حکومت اڈیشہ کے محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سبودھی کمار آچاریہ اور سنجے مشرا اور وزارت اطلاعات و نشریات کے دیگر عہدے دار نمائش کے افتتاح کے دوران موجود تھے۔
***
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. NO. 2488
(Release ID: 1704685)
Visitor Counter : 210