بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیرآر کے سنگھ نے بجلی اور توانائی کے سیکٹر کے امرت مہوتسو میں اینٹ صنعت کیلئے اینرجی ایفیسینسی انٹرپرائز(ای3)سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 12 MAR 2021 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12،مارچ، 2021:بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کےوزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے اینٹ بنانے کے سیکٹر کیلئے اینرجسی ایفیسینسی انٹرپرائز(ای3) سرٹیفکیشن پروگرام کی شروعات کی۔ یہ حکومت ہند کی وزارت بجلی کے ذریعے ‘آزادی کاامرت مہوتسو’ پروگرام کے تحت منعقد کیے جارہے  پروگراموں کی سیریز کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر جناب آر کے سنگھ نے اس سرٹیفکیشن پروگرام کا فائدہ اٹھانے کیلئے اینٹ بنانے کی صنعتوں سے موصولہ ردعمل کی تعریف کی۔ انہوں نے اس صنعت سے منسلک لوگوں کو روایتی طریقوں سے ہنرمند ٹیکنالوجیوں اور پیداوار کی جانب جانے کیلئے رضامندی دینے اور بہتر تھرمل انسولیشن کے ساتھ کم کثافت والی اینٹوں کو بنانے کی جانب بڑھنے کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے آگے کہا کہ ای3 سرٹیفکیشن کے نفاذ سے اینٹ بنانے کے عمل میں توانائی کی بچت اور بہتر معیار کے معاملے میں کئی فائدے حاصل ہوں گے۔ بہتر تھرمل کمفرٹ اور بہتر انسولیشن خصوصیات کے سبب بلڈروں کے ساتھ ساتھ عمارتوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی توانائی کی بچت ہوگی۔

جناب آر کے سنگھ نے اینٹ بنانے کی صنعتوں سے اگلے دو تین برسوں میں اہل ای-3 بنانے کی گزارش کی۔ انہوں نے اس بدلاؤ کے تئیں اپنی کوششوں میں ان کی حمایت کرنے کا یقین دلایا جو نہ صرف توانائی اخراج کو کم کرنےمیں مدد کریگا بلکہ لاگت میں کمی سے بھی انہیں فائدہ پہنچائے گا۔

پروگرام کے دوران بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے کہا کہ بھارت اینٹوں کا دنیا کا سب سے بڑا پیداوار کرنے والا ملک ہے اور یہ مانگ کی ای-3 سرٹیفکیشن پروگرام کے توسط سے اگلے 20 برسوں میں تین سے چار گنا ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اینٹ کے سیکٹر میں توانائی کی بچت کرنے کے بہت بڑے امکانات ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ا ینٹ سازی کی صنعت ملک میں کُل توانائی کھپت کا 15-5 فیصد کی مقدار کے برابر سالانہ 50-45 ملین ٹن کوئلے کی کھپت کرتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اینٹ کے سیکٹر میں اسٹیل اور سیمنٹ کے بعد ہندوستانی صنعتی سیکٹر میں توانائی افادیت کیلئے دوسری سب سے بڑی صلاحیت ہے اور اس پروگرام کے ذریعے آنے والی دہائیوں میں اس سیکٹر میں سب سے بڑی توانائی کی بچت ہوگی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے ڈیولپمنٹ کمشنر نے کہا کہ اینٹ کا سیکٹر ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 0.7 فیصد کا تعاون دیتا ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ مزدوروں کو موسمی روزگار فراہم کرتا ہے اور دیگر اقتصادی شعبوں جیسے ٹرانسپورٹ اور تعمیرات پر اس کا گہرا اثر ہے۔

ای3 سرٹیفکیشن کا استعمال کرکے اینٹ بنانے سے منسلک اکائیاں توانائی بچت کروانے والی زیادہ بہتر ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کی جانب آگے بڑھیں گی۔ ایسی اینٹیں توانائی کے تحفظ کے تعمیراتی کوڈ (ای سی بی سی) کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اہل ہوں گی۔ سرکاری سیکٹر کی ایجنسیوں/محکموں جیسے سی پی ڈبلیو ڈی ، این بی سی سی، ریاستی محکمہ تعمیرات عامہ، ریلوے اور شہری بلدیاتی اداروں وغیرہ کو کفایتی توانائی والے اینٹوں کی مانگ پیدا کرنے کی تجویز ہے۔

‘آزادی کاامرت مہوتسو’ بھارت کی آزادی کا 75واں سال منانے کیلئے سرکار کی ایک پہل ہے۔15 اگست 2022 سے 75 ہفتہ پہلے بھارت کی آزادی کے 75 سال کا جشن شروع کرنے اور 2023 تک کے یوم آزادی تک پھیلے مہوتسو کے پیچھے مقصد 1947 سے حصولیابیوں کواجاگر کرنے کا ہے۔ اس لئے فخر کا جذبہ پیدا کرنااور ‘انڈیا @2047’ کیلئے ایک وِژن تیار کرنا ہے۔ پروگرام میں ہر ہفتے ایک اہم پروگرام کے ساتھ 75 ہفتہ کے 75 پروگرام شامل ہوں گے۔

 

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2471



(Release ID: 1704543) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi