وزارات ثقافت

صدر جمہوریہ نے دموہ ضلع (مدھیہ پردیش) کے سنگور گڑھ قلعہ میں


تحفظاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 07 MAR 2021 9:08PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 11؍مارچ، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج مدھیہ پردیش میں دموہ ضلع کے سنگرام پور گاؤں میں سنگور گڑھ قلعہ کے تحفظاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ صدر نے  بھارت محکمہ آثار قدیمہ کے نئے جبل پور سرکل کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے دموہ کے سنگرام پور گاؤں میں ریاستی سطح کی قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت اور مدھیہ پردیش کے قبائلی امور کے محکمہ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

 

اس موقع پر مدھیہ پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین  پٹیل، وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، فولاد کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے، مدھیہ پردیش کے قبائلی امور کے محکمے کی وزیر محترمہ مینا سنگھ مانڈویے اور شہری ترقیات  اور ہاؤسنگ محکمے کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر سنگھ بھی موجود تھے۔

 

جناب کووند نے سنگرام پور گاؤں میں رانی درگاوتی کے مجسمے پر گلہائے عیقدت نذر کئے۔ پروگرام کے دوران سنگرام پور کی تاریخی وراثت پر مبنی ایک ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ایکلویہ  ودیالیہ کے طلبہ نے رانی درگاوتی کی بہادری کی کہانی پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ کلاسیکل گلوکار سونک چٹ اپادھیائے کی پیشکش نے سبھی کو مسحود کر دیا۔ اس موقع پرصدر جمہوریہ کے ذریعے قبائلی امور کے محکمے  کے کتابچہ  کا اجرا کیا گیا اور قبائلی فن کاروں کے لئےورچوول کلا سیز کے لئے ایک پورٹل بھی لانچ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہونہار قبائلی طلبہ کو  صدر جمہوریہ نے شنکر شاہ اور رانی درگاوتی  ایوارڈس سے بھی نوازا۔

2-image0025NRA.jpg

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی برادری کی فلاح و بہبود پورے ملک کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔ اسی فکر کے ساتھ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ذریعے قبائلیوں کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے متعدد منصوبے چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کومل کر یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے قبائلی بھائی بہنوں کو جدید ترقی میں شراکت داری کا فائدہ ملے اور ساتھ ہی ان کی قبائلی پہچان اور وقار اپنی  اصل شکل میں برقرار رہے ۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ مدھیہ پردیش میں ایکلویہ مثالی رہائشی اسکولوں کی تعمیر اور انہیں چلانے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ قبائلی طلبہ کے درمیان خواندگی اور تعلیم کے فروغ کے لئے مدھیہ پردیش میں گرل ایجوکیشن کیمپسز کی تعمیر کوترجیح دی جا رہی ہے۔

 

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے سنگور گڑھ قلعے کے  تحفظاتی پروگرام کے افتتاح کے لئے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن بن گیا ہے، کیونکہ علاقے میں ترقی کے مواقع کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادری کے لوگوں کی صلاحیت کی برابری کوئی نہیں کر سکتا اور ہمیں اپنے تاریخی وقار کو واپس لانے کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

اس شاندار پروگرام میں دوردراز سے آئے ہزاروں لوگ شریک ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ثقافتی پروگراموں کے دوران انہوں نے شاندار پروگرام پیش کئے۔

*************

( ش ح ۔م م۔  ک ا)

U. No. 2410



(Release ID: 1704069) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi