محنت اور روزگار کی وزارت

اقتصادی سست روی کے روزگار پر اثرات

Posted On: 10 MAR 2021 2:25PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: روزگار پیدا کرنا اور روزگار مہیا کرانے کی صورتحال میں بہتری لانا حکومت کی ترجیح ہے۔ حکومت نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جانب متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس کے لئے امکانی سرمایہ کاری والے پروجیکٹوں کی حوصلہ افزائی اور پردھان منتری روزگار پیدا کرنے کا پروگرا(PMEGP) ، دیہی روزگار کی ضمانت والی مہاتما گاندھی اسکیم(MGNREGS)، پنڈت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا(DDU-GKY) اور دین دیال انتودیا یوجنا شہری روزگار کے قومی مشن (DAY-NULM) جیسی اسکیموں پر سرکاری اخراجات میں اضافہ شامل ہے۔ یہ بالترتیب،بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیان صنعتوں کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارتوں کی اسکیمیں ہیں۔

حکومت آتم نربھر مالی پیکج کے تحت 27 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی ترغیبات فراہم کررہی ہے۔ آتم نربھر بھارت پیکج میں ملک کو خود کفیل بنانے اور منظم اور غیر منظم شعبوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مختلف طویل مدتی اسکیمیں ، پروگرام اور پالیسیاں شامل ہیں۔

آتم نربھربھارت روزگار یوجنا(ABRY) اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ آجروں کو سماجی تحفظ کے ساتھ نئے روزگار پیدا کرنے کے لئے ترغیب دی جائے اور کووڈ 19 عالمی وباء کے دوران روزگار میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کی جاسکے۔ یہ اسکیم ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کی تنظیم(EPFO) کے ذریعہ نافذ ہونے کی وجہ سے MSMEسمیت مختلف شعبوں اور صنعتوں کے آجروں پر سے مالی بوجھ بھی کم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت ہند یا تو آجروں کابارہ فی صد حصہ اور ملازم کا بارہ فی صد حصہ دونوں کی دو سال تک ادائیگی کی جائے گی یا صرف ملازم کا حصہ ادا کیا جائے گا اور اس کا انحصار EPFO سے رجسٹرڈ اداروں میں روزگار کی تعداد پر ہوگا۔

پردھان منتری روزگار پروتساہن یوجنا(PMRPY) کے تحت حکومت آجروں کو اس بات کے لئے ترغیب دے رہی ہے کہ وہ سماجی تحفظ والے نئے روزگار پیدا کریں اور اس کے لئے حکومت نئے ملازمین کو EPFOکے ذریعہ تین سال تک آجرکا پورا بارہ فی صد حصہ (ای پی ایف اور ای پی ایس) ادا کرے گی۔ اداروں کے ذریعہ مستفدین کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مارچ 2019 تھی۔ 31 مارچ 2019 تک رجسٹرڈ کئے گئے ملازمین اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ سے تین سال تک فائدہ حاصل کریں گے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا(PMMY) بھی حکومت نے شروع کی ہے جس کا مقصد دیگر باتوں کے علاوہ خود روزگار میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

ان اقدامات کے علاوہ حکومت کے اہم پروگراموں مثلاً میک ان انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، سوچھ بھارت مشن، سمارٹ سٹی مشن، شہری کایاپلٹ کے اٹل مشن، سب کے لئے مکانات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی راہداری۔ ان سب میں روزگار پیدا کرنے کے ٹھوس مواقع سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

U.No. 2377

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704011) Visitor Counter : 91


Read this release in: English