خلا ء کا محکمہ
بھارتی خلائی پروگرام کے لیے بجٹ میں زیادہ رقوم کا الاٹمنٹ ، ان رقوم کو مستقبل کے چیلنجوں اور خلائی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
10 MAR 2021 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 مارچ، 2021/مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی محکمے سے متعلق 22-2021 کے تخمینہ بجٹ میں 13949 کروڑ روپے کی تجویز رکھی گئی ہے جبکہ 21-2020 میں 9500 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ یہ تقریباً 4500 کروڑ روپے کا اضافہ ہے ۔
لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلائی پروگرام کے لیے بجٹ میں زیادہ رقوم کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور خلائی تیاریوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ خلا سے متعلق ٹکنالوجی اور قومی ترقی کے لیے ان کے استعمال کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی غرض سے اسرو نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اسرو، آئی ایم ڈی، این سی او اے آر، آئی اینڈ بی، بی ایس این ایل، ڈی او ٹی اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ ماہرین کی اس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر مستقبل کے سیٹیلائٹس پروجیکٹس کا تصور پیش کیا جاتا ہے۔
۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –2389
(Release ID: 1704004)
Visitor Counter : 158