خلا ء کا محکمہ

چار بھارتی خلائی نورد جو گگن یان پروگرام کے حصے کے طور پر روس میں جینیرک خلائی پرواز کی تربیت لے رہے ہیں وہ اس تربیت کو مکمل کرنے والے ہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 10 MAR 2021 5:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10 مارچ، 2021/ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلا نوردی کے چار  امیدوار  ہیں وہ گگن یان پروگرام کے حصے کے طور پر روس میں جینیریک خلائی پرواز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ روس میں خلانوردی کی تربیت سے متعلق سرگرمیاں مکمل ہونے والی ہے ۔ زندہ بچ رہنے کی تربیت (برف ، پانی  اور سرسبز علاقہ)، پیرابولک پروازیں ، آربیٹل میکینیکس سے متعلق تھیئری کی کلاسیز ، آسٹرو نیوی گیشن اور کچھ سویوز سسٹم جیسے بڑے ماڈیولز مکمل ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے خلائی سرگرمیوں میں پرائیویٹ شعبے کی شراکت کے ذریعے خلا کے شعبے میں اصلاحات کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیارچوں ، انہیں خلا میں بھیجنے اور خلا پر مبنی خدمات میں پرائیویٹ کمپنیوں کو برابر کے موقعے فراہم کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے ایک قابل اعتبار پالیسی اور ضابطہ جاتی ماحول پیدا کیا جا سکے کہ وہ اسرو کی سہولیات اور دیگر متعلقہ اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایس ایل وی – سی 51 امیزونیا -I  کو خلا میں لے کر گیا۔ پی ایس ایل وی سی -51 ، 28 فروری، 2021 کو 18 چھوٹے سیارچے خلا میں لے کر گیا تھا۔

 

۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2387



(Release ID: 1704001) Visitor Counter : 100


Read this release in: English