بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان میں جلد ہی اعلی سطح کی گاد صاف کرنے والی مشینیں بننے لگیں گی
کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ نے ڈریزنگ کارپوریشن آف انڈیا اور رائل آئی ایچ سی ہا لینڈ بی وی کے ساتھ مفاہمتی عرض داشت پر دستخط کیے
Posted On:
24 FEB 2021 6:27PM by PIB Delhi
کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ (سی ایس ایل) اور ڈریزنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) اور دنیا کی سب سے بڑی ڈریزر تیار کرنے والی رائل آئی ایچ سی ہالینڈ بی وی کے درمیان نئی دہلی میں مفاہمتی عرض داشت پر دستخط کیے گئے۔ اس دوران جہاز رانی، بندرگاہ اور آبی راستوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب منسکھ منڈاویا اور نیدرلینڈ کے سفیر جناب مارٹن وین ڈین برگ بھی موجود تھے۔
جناب منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نیل گو معیشت یعنی بحری معیشت بڑھانے پر بے حد زور دے رہی ہے۔ اس شعبے میں ترقی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے متعدد اہم کام کیے جارہے ہیں۔اسی ضمن میں موجودہ اہم بندرگاہوں کی تجدید کاری اور ان کا رکھ رکھاؤ کرنا، نئے بندرگاہوں کی تعمیر ، کھلے سمندر میں وسائل کی تلاش، انتہائی بڑے سائز کے جہازوں کی تعیناتی ، سیاحت کو بڑھاوا دینا اور سمندری ساحلوں کو بہتر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔ ہندوستان کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر 75 ہزار کلو میٹر سے زیادہ کی وسیع ساحلی سرحد ہے۔ اس کو ذہن میں رکھ کر ترقیاتی کام کرنے سے ملک میں گاد کی صفائی کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری ملک کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔
کوچین شپ یارڈ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب مدھو ایس نائر نے کہا کہ سی ایس ایل اور آئی ایچ سی ہالینڈ بی وی مقامی طور پر عالمی سطح کے گاد صاف کرنے کی مشینوں کی تیاری کے لیے ایک ساتھ کام کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔ 8 ہزار سی یو میٹر سے 12 ہزار سی یو میٹر کی حد میں اعلی صلاحیت والے ڈریزر کافی پیچیدہ آلات ہوتے ہیں اور یہ ہندوستان میں پہلی بار بنائے جارہے ہیں۔ یہاں پر یہ بھی اہم ہے کہ ڈریزر کے ڈیزائن اور تعمیر میں دنیا کی اعلی ترین آئی ایچ سی ہالینڈ بی وی کا تعاون بھی میک ان انڈیا پہل کا حصہ ہے۔ پہلی بار اس صنعت کے تین اعلی لوگ ہندوستان کے اندر عالمی سطح کے ذریزر بنانے کےلیے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل وزارت، سی ایس ایل اور ڈی سی آئی کی آتم نربھر بھارت کے جذبے کے تعلق سے عہد کا ٹھوس ثبوت ہے اور اس نے میک ان انڈیا مہم کے تحت تعمیراتی صلاحیت میں ایک معیار قائم کیا ہے۔
رائل آئی ایچ سی کے ساتھ سی ایس ایل کا معاہدہ ہندوستان کے لیے میک ان انڈیا کے تحت صلاحیت کا مظاہرہ کرنا اور اتنے بڑے ڈریزر کی تعمیر کی صلاحیت کو قائم کرنے کا ایک بڑا موقع ہوگا۔ میسرس آئی ایچ سی ہالینڈ ڈریزر کے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے دنیا میں سب سے آگے ہے اور اس کی سب سے بڑی بازاری حصے داری ہے۔ اپنے معیار اور مظاہرے کے لیے یہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آئی ایچ سی ایک متحدہ حل مہیا کراتا ہے اور ڈریزر ڈیزائن تعمیر کے شعبے میں علم، مہارت، تکنیک، تحقیق، ترقی اور اختراعات وغیرہ میں کسی بھی حصے دار سے بہت آگے ہے۔
ڈی ایس ایل اور ڈی سی آئی کا معاہدہ اضافی اعلی صلاحیت والے ڈریزر کی خرید کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ اس کے تحت ہندوستان میں تعمیر ہونے والے جہازوں کو استعمال میں لانے کا فیصلہ حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت پہل کے عین مطابق ہے۔ ڈریزنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) ہندوستان کے زیادہ تر ڈریزنگ سے متعلق سرگرمیوں کی رکھ رکھاؤ کا کام کرتا ہے اور اہم بندرگاہوں کے لیے ڈریزنگ خدمات کا کام دیکھتا ہے۔ ہندوستان کے مشرقی اور مغربی ساحل پر بڑھتی ڈریزنگ ضروریات اور بندرگاہوں کی ترقی کے ساتھ ہی ڈی سی آئی اپنی ڈریزنگ صلاحیت کو بڑھاوا دینے پر زور دے رہا ہے۔ ہندوستان میں اہم بندرگاہوں پر زیادہ بنیادی ڈھانچہ منصوبوں کے ساتھ ایک بار مہارت حاصل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے ڈریزروں کی ضرورت بھی ہندوستان میں خود پوری کی جاسکتی ہے۔ سی ایس ایل اور ڈی سی آئی کی یہ مشترکہ کوشش ہندوستانی پرائیویٹ اور عوامی سطح کی اسٹیک ہولڈرس کے لیے ہندوستان میں ہی عالمی معیارات پر بڑے پیچیدہ جہازوں کی تعمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے اور یہ حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت پہل کو وسعت بھی فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2357
ش ح۔ ج ق ۔ ت ع۔
(Release ID: 1703729)
Visitor Counter : 189