امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سووچھتا پکھواڑے میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس کو اول انعام سے سرفراز کیاگیا


صارفین کے امور کے محکمے نے 16 فروری سے 28 فروری 2021 تک سووچھتاپکھواڑا منایا

Posted On: 09 MAR 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دلی، 9؍مارچ، پینے کے پانی اور صفائی کےمحکمے کے ذریعے مقررہ  پروگرام کے مطابق، صارفین کے امور کے  محکمے اور  اس کے تحت انتظامی کنٹرول والےتمام تنظیموں جیسے  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی، رانچی میں واقع ریجنل ریفرینس اسٹینڈرڈ لیباریٹریز کی جانب سے 16 سے 28 فروری ، 2021 تک سووچھتا پکھواڑا منایا گیا۔صارفین کے امور کے سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ما تحت اداروں کے ساتھ  اس سے پہلے ایک میٹنگ کی تھی اور مختلف سرگرمیوں کے توسط سے پکھواڑا منائے جانے کے لئے ان سے ایک عملی منصوبہ تیار کرنے کو کہا تھا۔ان کی ہدایت کے مطابق پکھواڑے کے دوران منعقد کی جانے والی   مختلف سرگرمیوں کی زمرہ بندی کرتے ہوئے ایک عملی منصوبہ تیار کیا گیا۔

 

16؍ فروری 2021 کو صبح 11 بجے ایک  تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں سکریٹری (سی اے) نے تمام لوگوں کو سووچھ بھارت کا حلف دلایا۔ لوگوں کوصاف صفائی کے تئیں  ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرانے کےلئے کرشی بھون، شاستری بھون اور جام نگر ہاؤس میں محکمے کے دفتر احاطے کے اہم مقامات پر بینر اور پوسٹر لگائے گئے۔ بینروں کو محکمے کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیاگیا۔

 

پکھواڑے کی اہمیت اور کام کے مقامات  اور ان کے آس پاس کےعلاقوں میں صفائی کے بارے میں عام لوگوں کوبیدار کرنے کےلئے، ٹوئٹر، فیس بُک اور انسٹا گرام جیسےمحکموں کے سوشل میڈیا ہینڈل پر باقاعدہ طور پر پوسٹ  ؍ فوٹو؍ ویڈیواپلوڈ کئے گئے۔ کووڈ-19 کے سبب پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر کارکنان کو ماسک، سینیٹائزر اور صفائی سے متعلق دیگرمصنوعات تقسیم کی گئیں۔ کاغذ، پلاسٹک اور ای-کچرے کے محفوظ نپٹارے کے لئے ایک خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ صاف صفائی اور بھارت –ای- کچرا انتظام پر 2شارٹ فلمس دکھائی گئیں۔ ان کے علاوہ محکمے کے کارکنان کے لئے 23 فروری 2021 کو سووچھ بھارت کے عنوان پر ایک مضمون نگاری اور شاعری کے مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔محکمہ جاتی ریکارڈ روم سمیت مختلف  ڈویژنس میں پرانےریکارڈس کے جائزے کے بعد ان کی چھنٹائی کی گئی۔ مختلف محکموں اور سیکشنوں کا جائزہ لیا گیا اور وہاں لوگوں کو صاف صفائی کے بارے میں بیدار کیا گیا۔

 

 بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ، قومی تجرباتی ورکشاپ رانچی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی اور ریجنل  ریفرینس اسٹینڈرڈ لیباریٹریز نے بھی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ سووچھتا پکھواڑا منایا۔اس دوران تمام  کارکنان کے ذریعے سووچھتا کا حلف لیاگیا، پرانی فائلوں کا جائزہ لیاگیا اور چھٹائی کے  بعد جو بے کار تھیں، انہیں ہٹایا گیا۔ پرانے فرنیچر کی بھی چھٹائی کی گئی اور بے کار پائے گئے، انہیں نکال دیا گیا۔ نعرے  لکھنے، پوسٹر بنانے اور ایسے ہی دیگر مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔ اسٹینڈرڈ بیورو کے مختلف علاقائی دفتروں کے احاطوں میں پودے لگائےگئے۔ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال ، صفائی سے جڑی سرگرمیوں کی تشہیرکے لئے کیاگیا۔ کارکنان کوسنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرنے کی ضرورت کے بارے میں بتایا گیا۔ قومی جانچ ورکشاپ نے ماحولیات کےلئے سنگل یوز پلاسٹک کے نقصان دہ اثرات اور ماحول پر صاف صفائی کے فوائد کے بارے میں عوام کےلئے کیمپ جیسی اختراعی سرگرمیاں چلائی گئیں۔ اسٹینڈرڈ بیورو کے دفتروں میں سووچھ بھارت مہم کے تحت خصوصی صفائی مہم اور پوسٹروں کی نمائش کی گئی۔ آر آر ایس ایل ، بھوبنیشور میں سووچھتا اور آس پاس کے رہائشی کالونیوں میں بیگ،  پولیتھین جیسےسنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کے خراب اثرات پر ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا اور جھگی بستی میں لوگوں کے درمیان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔ آر آر ایس ایل، بنگلورو نےکچرا بالکل  نہیں کو بڑھاوا دینے کے لئےدفتر میں ایک کھاد اکائی بنانے کا کام شروع کیا۔

 

مختلف معیارات کی بنیاد پر تمام تنظیموں کا تجزیہ کیاگیااور اس کے بعد پینے کے پانی اورصفائی محکمے کے ذریعے  اسپانسر پہلا، دوسرا  اور تیسرا انعام بالترتیب بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ س، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس  اور آر آر ایس ایل ، بھوبنیشور  کے لئے اعلان کئے گئے۔ ان انعامات کا اعلان سکریٹری کی جانب سے پکھواڑے کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے 9؍مارچ 2021 کو منعقد  ویڈیو کانفرنس میں کیاگیا۔

*************

( ش ح ۔ش ت۔  ک ا)

U. No. 2350


(Release ID: 1703705) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi