امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں اب تک ریکارڈ 668.12 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا
دھان کی خرید میں پچھلے سال کے مقابلے 15.31 فیصد کا اضافہ ہوا
سرکار نے اکیلے پنجاب سے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید کی ہے، جو کُل خرید کا 30.35 فیصد ہے
نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے حکومت نے 309653.83 میٹرک ٹن دال اور تلہن خریدا ہے
1897002کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت پر کپاس کی گانٹھوں کی فروخت کی ہے
Posted On:
03 MAR 2021 6:53PM by PIB Delhi
حکومت کے ذریعے کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر خریف فصلوں کی خرید کا سلسلہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران اپنی موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق ہی جاری ہے، جیسا کہ گزشتہ برسوں میں ہو تا رہا ہے۔
خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خرید حسب معمول چل رہی ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اترا کھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، بہار، جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تری پورہ سے دھان کی خرید کی جارہی ہے۔ 2 مارچ 2021 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کسانوں سے 668.12 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خرید کی جا چکی ہے، جب کہ اسی مدت کے دوران پچھلے سال صرف 579.41 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہو پائی تھی۔ اس سال میں اب تک کی گئی دھان کی خرید میں پچھلے سال کے مقابلے 15.31 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 668.12 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی کُل خرید میں سے اکیلے پنجاب کی حصہ داری 202.82 لاکھ میٹرک ٹن ہے، جو کہ کُل خرید کا 30.35 فیصد ہے۔
تقریبا 97.36 لاکھ کسانوں کو اب تک خریدے گئے دھان کے لئے کم از کم امدادی قیمت پر 126141.16 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کے لئے امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 85.08 لاکھ میٹرک ٹن دال اور تلہن کی خرید کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ آندھرا پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ سے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اگر نوٹیفائڈ فصل کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بازار کی قیمتیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں تو ریاست کی نامزد خرید ایجنسیوں کے ذریعے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت دال ، تلہن اور کوپرا فصل کی خرید کی تجاویز کی موصولی پر بھی منظوری دی جائے گی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 21-2020 کے لئے نوٹیفائی کی گئی کم از کم امدادی قیمت پر سیدھے ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خرید کی جاسکے۔
موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن میں 2 مارچ 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے 309653.83 میٹرک ٹن مونگ، ارڈ، ارہر، مونگ پھلی کی پھلی اور سویا بین کی خرید ایم ایس پی قیمتوں پر کی ہے۔ اس خرید سے خریف سیزن 21-2020 اور ربیع سیزن 2021 میں تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان کے 167964 کسانوں کو 1667.69 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خرید کرناٹک اور تمل ناڈو سے کی گئی ہے۔ اس دوران 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 2 مارچ 2021 تک کم از کم امدادی قیمت پر 52.45 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ان سے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دال اور تلہن فصلوں کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے طے کی گئی تاریخ سے خرید شروع کرنے کے لئے ضروری انتظام کر رہی ہے۔
کم از کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت ہی پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور کرناٹک سے کپاس کی خرید کا کام بھی حسب معمول جاری ہے۔ 2 مارچ 2021 تک 1897002 کسانوں سے 26716.31 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت پر کپاس کی 9180412 گانٹھوں کی خرید کی جا چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح۔ ق ت۔ ق ر )
U.NO. 2348
(Release ID: 1703690)
Visitor Counter : 142