زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت میں خواتین کی تربیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 MAR 2021 5:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے زراعت میں خواتین کی دشواریوں اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے، ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل، نئی دہلی کے تحت بھونیشور، اوڈیشہ میں پہلے ہی ایک ادارہ ، آئی سی اے آر-سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن ان ایگریکلچر قائم کر دیا ہے ۔ یہ ادارہ زراعت میں خواتین کے بارے میں اور زراعت میں صنفیمسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے تحقیق کرتا ہے اور اس کو حل کرنے کے لیے مشورہ فراہم کرتا ہے۔
سال 2015-20 کے دوران آئی سی اے آر-سی آئی ڈبلیو اے اور آل انڈیا کوآرڈینیٹڈ ریسرچ (اے آئی سی آر پی) کے ذریعہ 31,626 زرعی خواتین کا احاطہ کرتے ہوئے کاشتکار خواتین کے لیے 704 صلاحیت سازی پروگرام منعقد کیے گئے۔
حکومت نے ٹکنالوجی کی تشخیص اور مظاہرے اور صلاحیت سازی کے لیے ملک میں 722 کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) قائم کیے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، کے وی کے زراعت اور وابستہ شعبوں کے مختلف پہلوؤں پر خواتین کاشتکاروں سمیت کسانوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔ کے وی کے مختلف موضوعات پر خواتین کاشتکاروں کے لیے مخصوص تربیتی پروگراموں کا اہتمام بھی کرتے ہیں جیسے کچن باغبانی اور تغذیہ باغبانی کے ذریعہ گھریلوکھانے کی حفاظت؛ کم/ کم سے کم لاگت والی غذا کا ڈیزائن اور ترقی؛ اعلیٰ غذائیت مؤثر خوراک کی ڈیزائن اور ترقی؛ پراسیسنگ کے دوران غذائیت کے نقصان کو کم سے کم کرنا؛ پراسیسنگ اور کھانا پکانا؛ ایس ایچ جی کے ذریعے صنفی مین اسٹریمنگ؛ ذخیرہ اندوزی کے نقصان کو کم سے کم کرنے کی تکنیک؛ قدر افزائی؛ خواتین کو با اختیار بنانا؛ مقام مخصوص مشکلات میں کمی کی ٹکنالوجی؛ دیہی دستکاری؛ اور خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال۔
گذشتہ سال کے دوران، 1.23 لاکھ خواتین کی شرکت کے ساتھ کے وی کے کی طرف سے 5358 خواتین کے لیے مخصوص تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مرد کسانوں کے ساتھ 5.50 خواتین کاشتکاروں نے 57757 تربیتی پروگراموں میں بھی حصہ لیا۔
دیہی ترقی کی وزارت کی دین دیال انتیودیا یوجنا-نیشنل رورل لائولیہڈ مشن (DAY-NRLM) کے تحت، 735 ریاستی سطح کے ریسور پرسن کے ذریعہ زراعتی سرگرمیوں کے لیے تقریباً 58,295 کرشی سکھی کو تربیت فراہم کی گئی۔
یہ معلومات آج زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر شری نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
**************
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2327
(ریلیز آئی ڈی: 1703672)
وزیٹر کاؤنٹر : 189