وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے لئے 11 ایمیونیشن کم ٹورپیڈو کم میزائل بارج کی حصولیابی کے لئے میسرز سوریہ دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ، تھانے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 09 MAR 2021 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9   مارچ 2021،   گیارہ ایمیونیشن کم ٹورپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارجز  تیار کرنے اور ان کی سپردگی کے لئے  5 مارچ 2021 کو ایک ایم ایس ایم ای میسرز سوریہ دیپتا  پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ، تھانے کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا گیا۔ بارجز کی  ڈلیوری 22 مئی سے  شروع کی جانی ہے۔ بارجز کو ایمیونیشن کم ٹورپیڈو کم میزائل وغیرہ  کی لدائی اور اترائی کی مشن ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے  حکومت کی آتم نربھر بھارت اور  میک ان انڈیا پہل   میں ایک اور  سنگ میل کا اضافہ ہوگا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2320

                          


(Release ID: 1703665) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Hindi