امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کی 31 ریاستوں/مرکزی انتظام والے علاقوں میں سرکاری نظام تقسیم کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کی اسکیم پر عمل آوری


اسکیم سے اناجوں کی تقسیم کے نظام میں بہتر کارکردگی اور شفافیت لائی جاسکے گی
یکم فروری 2021 کو سنٹر پول میں اناجوں کا مجموعی اسٹاک 561 اعشاریہ نوتین لاکھ ٹن تھا

Posted On: 09 MAR 2021 3:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 9 مارچ 2021: سرکاری نظام تقسیم میں اصلاحات کے تحت خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے اناجوں کو تقسیم کے دیگر چیلنجوں مثلاً اناجوں کی ہیرا پھیری یا انھیں کسی اور طرف منتقل کرنے کی روک تھام اور بوگس راشن کارڈوں کے خاتمے کے لئے TPSD کاررائیوں کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کی اسکیم پر عمل درآمد کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت راشن کارڈوں/ یوٹیز میں مکمل طور سے کمپیوٹرائز کیا گیا ہے۔ شکایات کے ازالے کی آن لائن سہولت اور ٹول فری نمبر دستیاب کرایا گیا ہے ، (صرف چنڈی گڑھ اور پڈوچیری کو چھوڑ کر، جنھوں نے DBT نقد منتقلی کی اسکیم کو لاگو کیا ہے) تمام 31 ریاستوں مرکزی انتظام والے علاقوں میں اسے لاگو کیا گیا ہے۔

درج بالا کے علاقہ فئر پرائس شاپ ریاستوں/ یوٹیز میں اس کے لئے اناجوں کی تقسیم کے کام میں شفافیت لانے کے لئے الیکٹرونک پوائنٹ آف سیل(EPOS) نصب کی جارہی ہیں۔ سردست ملک بھر میں 90 فیصد فئرپرائس شاپ میںEPOS آلات ہیں اور مستفدین کی بایو میٹرک شناخت کی سہولت موجود ہے۔

یکم فروری 2021 کو سنٹرل پول میں اناجوں کا مجموعی زخیرہ 561.93 لاکھ ٹن تھا جن میں 318.31 لاکھ ٹن گیہوں اور 243.62 لاکھ ٹن چاول شامل ہے۔ 2020-21 کے دوران گیہوں اور دھان کی سرکاری خرید درج ذیل ہے:

(LMT میں)

کے ایم ایس/ آر ایم ایس

چاول

گیہوں

2020-21

447.73#

389.92

2020-21 جاری ہے۔ یہ اعدادوشمار یکم مارچ تک کے ہیں۔

حکومت ہند کے طے شدہ دھان اور گیہوں کے MSP برائے 2020-21 درج ذیل ہے۔

(روپے /کوئنٹل میں)

سال

گیہوں

دھان

عام

گریڈ ’اے‘

2020-21

1925

1868

1888

کووڈ19 عالمی وبا کے سال کے دوران پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا(PMGKAY) اپریل سے نومبر 2020 میں اناجوں کی تخصیص اس طرح ہے:۔

(ہزار ٹن میں)

اسکیم

چاول

گیہوں

مجموعی

پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (PMGKAY) (اپریل –نومبر2020)

21408.081

10697.421

32105.502

یہ جانکاری صارفین کے امور ، خوراک اور پبلک ڈسٹری بیوشن محکمے میں مرکزی وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب داداراؤ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No. 2330

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1703657) Visitor Counter : 120


Read this release in: English