وزارت خزانہ
گروگرام کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حکام نے خزانے کو 690 کروڑ روپئے سے زیادہ کی فریب دہی کے سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے
Posted On:
09 MAR 2021 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9مارچ ،2021، گروگرام ژونل یونٹ کے جی ایس ٹی انٹلیجنس کا ڈائرکٹوریٹ جنرل اس وقت جاری تحقیقات کے سلسلے میں جعلی انوائسنگ سنڈیکیٹ کے دو گینگ ممبرو ں کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان لوگوں کے نام ہیں جناب وکاس اور جناب منیش ، جو 4800 کروڑ روپئے سے زیادہ کے جعلی جی ایس ٹی انوائس جاری کرنے کے ذریعے خزانے کو 690 کروڑ روپئے سے زیادہ کا فریب دینے میں ملوث تھے۔
یہ دونوں ملزم، جو ہریانہ کے شہر سرسا کے رہنے والے تھے، پکڑے جانے سے بچنے کے لیے اور فریب دہی کو جاری رکھنے کے سلسلے میں نیپال چلے گئے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ا ن لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات اور گجیٹس برآمد ہوئے ہیں، یہ گیجیٹس مختلف لیپ ٹائ، اسمارٹ پون، ڈیبٹ کارڈ، پین اور مختلف لوگوں کی آدھار تفصیلات پر مشتمل تھے۔ ان پاس سے بہت سی نوٹری کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا اور عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔پکڑے گئے سامان کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور اس معاملے میں دوسرے لوگوں اور کمپنیوں کے ملوث ہونے سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پورا جعلسازی کا معاملہ مختلف اعلیٰ قسم کے ایپس اور میسیجنگ خدمات کے ذریعے چلایا جارہا تھا جس کے لیے ڈائریکٹ کالنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ملک کے مختلف حصوں میں موجوداسی قبیل کے دیگر افراد سے بھی ان کا تال میل تھا۔
یہ موجودہ گرفتاری اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ڈی جی جی آئی، جی زیڈ یو نے اس سے پہلے جناب کبیر کمار کو گرفتار کیا تھا جو شہر سے فرار ہوتے ہوئے ہوائی اڈے پر پکڑے گئے تھے اور جنھیں 527 کروڑ روپئے کی آئی ٹی سی جعلسازی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
قلمبند کی گئی شہادتوں اور بیانات سے پتا چلتا ہے کہ سیکڑوں جعلی فرمیں نامعلوم افراد کے پین اور آدھار کارڈوں کی بنیاد پر بنائی گئی تھیں اور ان نامعلوم افراد کے بارے معلومات ایک اور سنڈیکیٹ سے حاصل کی گئی تھیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان جعلی فرموں نے 4714 کروڑ روپئے سے زیادہ کے جعلی انوائس بنائے۔ اس کے نتیجے میں ملزموں کو 8 مارچ 2021 کو گرفتار کیا گیا اور ڈیوٹی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنھوں نے ان لوگوں کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.2334
(Release ID: 1703619)
Visitor Counter : 96