پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

حکومت پیٹرول میں ایتھانول کی آمیزش کو فروغ دے رہی ہے

Posted On: 08 MAR 2021 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08؍مارچ:حکومت ، ایتھانول کی آمیزش شدہ پیٹرول (ای بی پی ) کے پروگرام کے تحت بائیو ایندھن -2018سے متعلق قومی پالیسی کے عین مطابق پیٹرول جیسے موٹرگاڑیوں کے خاص ایندھن میں مخلوط اسٹاک کے طورپرایتھانول کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے ۔ اس پالیسی میں 2030تک پیٹرول میں 20فیصدتک ایتھانول کی آمیزش کرنے سے متعلق اشارتی ہدف کی بات کہی گئی ہے ۔

خوراک اورسرکاری نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی ) کے محکمے نے مطلع کیاہے کہ ایتھانول کی پیداوار ، شراب کے مختلف کارخانوں میں مختلف ہوتی ہے اوریہ خام مال کی لاگت ، تبدیلی کی لاگت ، شراب بنانے کے پلانٹس کی بہترکارکردگی وغیرہ جیسے مختلف عناصر پرمنحصرہوتی ہے ۔ حکومت نے سپلائی اور مانگ سائڈ سے متعلق بہت سے اقدامات کے ہیں ان میں ایتھانول کی پیداوار کے لئے خام مال کی گنجائش میں اضافہ کرنااورایتھانول کی تیاری کے لئے استعمال کئے جارہے چارے کی مختلف قسموں سے ایتھانول  کی قیمتیں طے کرنا شامل ہیں ۔ ایتھانول کی سپلائی سے متعلق پیش کش کی بنیاد پر تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی سرکاری ملکیت کی کمپنیوں (اوایم سی ایس ) نے ای بی پی پروگرام کے تحت پیٹرول میں ایتھانول کی آمیزش کرنے کی غرض سے ایتھانول  سپلائی کے سال (ای ایس وائی ) 21-2020کے لئے (دسمبر تانومبر ) 325.5کروڑلیٹرس مختص کئے ہیں ۔

ملک میں ایتھانول کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ڈی ایف پی ڈی نے مطلع کیاہے کہ حکومت نے 14جنوری 2021کو ایک ترمیم شدہ اسکیم مشتہرکی ہے ، جس کے تحت بینکوں ، این سی ڈی سی ، آئی آرای ڈی اے ، این بی ایف سی اور دیگر کسی بھی مالی ادارے کے ذریعہ دیئے گئے قرضوں پرسود پرچھوٹ کی شکل میں مالی امداد میں توسیع کی گئی ہے تاکہ چارے جیسے اناج (چاول ، گیہوں ، باجرہ ، مکا، چنا ، گنے ، شکرقند وغیرہ جس میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) کے پاس اضافی چاول سے پہلے مرحلے کی ایتھانول تیاری کے لئے شراب کی نئی فیکٹریاں قائم کرنے ، موجودہ صلاحیت میں اضافہ کرنے ، بالکل بھی رقیق  رساؤ نہ  ہونے سے متعلق نظام نصب کرنے وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیوں کے لئے معاونت ہوسکے ۔

حکومت نے اس قسم کے چارہ  سے تیارہونے والے ایتھانول کی اعزازی قیمتیں طے کی ہیں یعنی خراب اناج سے تیارایتھانول 51.55روپے فی لیٹراورایف سی آئی کے چاول سے 56.87روپے فی لیٹر۔

پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کیں۔

*****************

)09.03.2021 (ش ح ۔ع م۔ع آ

U-2302



(Release ID: 1703483) Visitor Counter : 184


Read this release in: English