محنت اور روزگار کی وزارت

روزگار وضع کرنا 

Posted On: 08 MAR 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  09 مارچ2021: حکومت  ہند کی لیبر اورروزگار کی وزارت  نے ملک میں  روزگار وضع کرنے  کو  فروغ دینے کے لئے بڑی تعداد میں اقدامات کئے ہیں۔ آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا  ( اے بی آر وائی ) اسکیم   ،کووڈ-19  وبا کے دوران روزگار کے ختم ہونے کی  بحالی کرنے  اور سماجی تحفظاتی فوائد کے ساتھ نئے روزگار کے مواقع  وضع کرنے کے لئے شروع   کی گئی ۔ یہ اسکیم  ملازمین کے  پرویڈینٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) تنظیم کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے ، جوکہ  مختلف شعبوں نیز صنعتوں کے  ملازمین کے  مالیاتی بوجھ کو  کم کرتی ہے، جن میں ایم ایس ایم ایز شامل ہیں۔ یہ  اور زیادہ ورکروں  کو   کام کرنے کے لئے   حاصل کرنےکی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اے بی آر وائی کے تحت  حکومت ہند، قابل ادائیگی  کا    ملازمین کا حصہ   ( اجرتو  ں کا 12فیصد ) اور  آجر کا حصہ   (اجرتوں  کا  12فیصد ) دونوں   کو یا  صرف  ملازمین کے حصے کو   دوسال کی مدت کے لئے   قرضہ فراہم کررہی ہے ، جو کہ   اندارج شدہ   کمپنیوں  کے ای پی ایف او کی روزگار کی تعداد  پر منحصر ہوتا ہے۔ 17فروری 2021 تک 38320 اداروں  کے ذریعہ  8.42  لاکھ  مستفیدین کو فوائد فراہم کئے جانے ہیں۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ( پی ایم جے کے وائی ) کے تحت  حکومت ہند نے   ،  ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ    کے تحت  12فیصد  آجر کا حصہ  اور 12فیصد  ملازم کا حصہ  ، دونوں فراہم  کئےہیں  جو کہ   مارچ سے اگست 2020  تک کے  اجرتی مہینے کے لئے مجموعی طورپر اجرت کا 24فیصد ہوتا ہے، یہ اُن  کمپنیوں  کے لئے ادا کیا گیا ہے،جن میں  100تک  کے ملازمین ہیں اور اس طرح کے ملازمین  میں سے 90 فیصد  ملازمین   15000 روپے  سے کم  کمارہے ہیں۔ پی ایم جی کے وائی اسکیم کے تحت  38.82  لاکھ  اہل  ملازمین کے  ای  پی ایف کھاتوںمیں 2567.66 کروڑروپے  جمع  کئے گئے تھے۔

روزگار کے نئے مواقع وضع کرنے کے  ساتھ ساتھ روزگار کے لئے اہلیت کو بہتر بنانا  سرکار کی ترجیح ہے۔ حکومت نے  ملک میں روزگار وضع کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ، جن میں نمایاں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مختلف پروجیکٹوںکی  سرمایہ کاری کرنا  اور وزیر اعظم کے  روزگار وضع کرنے کے  پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ،  مہاتما گاندھی قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم (منریگا) ،  پنڈت دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا  ( ڈی ڈی یو – جی کے وائی  ) اور دین دیال انتودیہ  یوجنا- قومی  شہری لائیولی ہڈمشن   ( ڈی اے وائی – ایم یو ایل ایم ) جیسی  اسکیموں  پر سرکاری اخراجات میں  اضافہ کرنا ہے۔  ان اسکیموں    کو  بالترتیب چھوٹی  ، انتہائی چھوٹی اور درمیانہ درجے کی  صنعتوں کی وزارت ،  دیہی ترقیات کی وزارت  اور  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  چلارہی ہیں۔

پردھان منتری مدرا یوجنا پی ایم ایم وائی سرکار کے ذریعہ  شروع  کیا گیا ایک اقدام ہے ،جو ذاتی –روزگار  کے لئے  سہولیات فراہم کرتا ہے۔ پی ایم ایم وائی کے تحت  10  لاکھ روپے تک کے  فری قرضوں کو  ،  انتہائی چھوٹی /چھوٹی  کاروباری کمپنیوں   اور افراد تک  توسیع دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں  کو قائم  یا انہیں  توسیع دے سکیں ۔

یہ معلومات   لیبر اور  روزگار کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار نے   آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

(08-03-2021)

U- 2306


(Release ID: 1703461) Visitor Counter : 167


Read this release in: English