نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کی وزارت کا کھیل کود اورجسمانی طورپر چاق وچوبند رہ کر خواتین کو بااختیاربنانے کے لئے  ، خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ اشتراک

Posted On: 08 MAR 2021 9:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08؍مارچ:خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی ایرانی اورنوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے پہلی مرتبہ اقدام کرتے ہوئے ، خواتین اورلڑکیوں کے لئے بہت سے ابتدائی اقدامات کا مشترکہ طورپر اعلان کیاہے ۔ ان میں سے پہلے اقدام کا آج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آغاز کیاگیاہے ۔

محترمہ ایرانی اورجناب رجیجونے خاص طورپرخواتین کی جسمانی تعلیم کے اساتذہ اورکمیونٹی کوچیز کے لئے ایک آن لائن تربیتی پروگرام کا آغازکیا۔ یہ پہل بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ اورفٹ انڈیا پروگراموں کا ارتکاز ہے ، اور اس کا مقصد ابتدائی ، ثانوی اورسینئرسکینڈری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کو فٹ نیس کی تربیت فراہم کرکے انھیں بااختیار بناناہے تاکہ وہ بعد میں طلباء خاص طورپرطالبات کو بااختیاربناسکیں ۔

یہ پروگرام 1200پی ای اساتذہ اورکمیونٹی کوچیز کے لئے ایک اندراج شدہ شرکت ہے ۔جس میں تربیت مفت فراہم کی جائے گی ۔ آن لائن پروگرام کے کل 28اجلاس ہوں گے ( ہندی اورانگریزی میں ) یعنی یومیہ نوے نوے منٹ کے دواجلاس ہوں اوریہ اجلاس 8مارچ ، 2021سے شروع ہوں گے جو 26مارچ ، 2021تک جاری رہیں گے ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا ‘‘ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ اس منفرد پروگرام کے لئے بہت زیادہ تعداد میں خواتین نے اپنا اندراج کرایاہے جو بعد میں لڑکیوں کی ہماری مستقبل کی نسل کو جسمانی طورپر چاق وچوبندرہنے اورکھیل کود میں حصہ لینے کی غرض سے انھیں ترغیب دے سکیں گی ۔ میں سمجھتی ہوں کہ 2018اور2020کے درمیان کھیلوانڈیا گیمس میں خواتین کی شرکت میں 160فیصد تک اضافہ ہواہے اور میں عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی کے نظریہ کو اتنے اچھے طریقے سے عملی جامہ پہنانے کے لئے جناب رجیجو کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں اورآگے چل کر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اورکھیلو انڈیا پہل کے ذریعہ ہم اپنی خاتون کھلاڑیوں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں اور ان کی سرپرستی کرنا چاہیئے ۔

آئندہ ہونے والی مشترکہ تقاریب کی وضاحت کرتے ہوئے جناب رجیجونے کہاکہ ‘‘ یہ آن لائن تربیتی  پروگرام ، ان بہت سے پروجیکٹوں میں سے پہلا پروگرام ہے ، جس کا اہتمام دونوں وزارتیں مل کرکررہی ہیں ۔ سال کے دوسرے نصف میں جب کووڈ -19سے متعلق صورتحال مکمل طورپر قابو میں ہے ، ہم نے خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت کے تال میل سے کھیلوانڈیا ، باسکٹ بال ، کبڈی اورفٹبال میں لڑکیوں کی سپرلیگس منعقد کرانے کامنصوبہ تیارکیاہے ۔

اس پہل کے ساتھ ، فٹ انڈیا اورڈبلیو سی ڈی کا مقصد خاتون اساتذہ کو ایک موقع فراہم کرناہے تاکہ وہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھرکے بہترین تربیت فراہم کرنے والوں سےتربیت حاصل کرسکیں اوراس عمل کےذریعہ انھیں جسمانی طورپرچاق وچوبند رہنے اورصحت کے شعبے میں بااختیاربنایاجاسکے ۔

اس پہل کے تحت ، حکومت کا مقصد ، ابتدائی ، ثانوی اور سینئرسیکنڈری اسکولوں کی ان خاتون اساتذہ کو جو اپنے اپنے اسکولوں میں جسمانی سرگرمیاں انجام دیتی ہیں ، اورخاتون پی ای اساتذہ اورملک بھرکے کمیونٹی کو چیز اور مستقبل میں پی ای اساتذہ اورکوچیز بننے کی خواہش مند خواتین کو تربیت  فراہم کرناہے ۔

پی ای اساتذہ اورکمیونٹی کوچیز کو آن لائن تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ انڈیامشن نے 8مارچ ، 2021کی صبح کل خواتین کے فٹ انڈیا سے متعلق ایک ‘‘ واکاتھن ’’ کا انعقاد کیاتھا۔ پورے بھارت میں ایک ہزار مقامات پرمنعقد ہوئی اس تقریب میں این وائی کے ایس کے ہزاروں رضاکاروں نے حصہ لیاتھا۔ کھیل کود کے مرکز وزیر جناب رجیجونے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں ‘‘واکاتھن ’’ کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیاتھا۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب رجیجونے کہا‘‘ ان ابتدائی اقدامات کے ذریعہ ہم دنیا کو ایک بارپھر بتاناچاہتے ہیں کہ ہماری خواتین جو کچھ بھی اپنے من میں ٹھان لیں اسے  پوراکرسکتی ہیں اوروہ ہمارے لئے ہمیشہ ایک ترجیح رہیں گی ۔ وزارت کے طورپر ہم مرد اور خاتون دونوں کھلاڑیوں کو برابر کے مواقع فراہم کرتے ہیں لیکن مجھے ہمیشہ اس وقت زیاد ہ خوشی ہوتی ہے جب ایک خاتون کھلاڑی تمغہ جیتتی ہے اوراس جیت کی ہمارے لئے بہت اہمیت ہوتی ہے۔

*****************

)09.03.2021 (ش ح ۔ع م۔ع آ

U-2296



(Release ID: 1703438) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi