کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی بی بی آئی نے 317 کمپنیوں کے حل کے منصوبوں کو منظوری دی ؛ 1126 کمپنیوں کو فروخت کیا جائےگا
Posted On:
08 MAR 2021 6:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 مارچ / دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق بھارتی بورڈ ( آئی بی بی آئی ) کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، جو ریگو لیٹر ہے ، 31 دسمبر ، 2020 ء تک 317 معاملات میں حل کے منصوبوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور 1126 معاملات میں فروخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
یہ بات آج خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔
وزیر موصوف نے مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی بی آئی کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 31 دسمبر ، 2020 ء تک 317 معاملات میں منظور شدہ حل کے منصوبوں سے قرض فراہم کرنے والوں کے لئے حاصل کی جانے والی رقم 2.01 لاکھ کروڑ روپئے ہے، جو کل دعووں ( 5.11 لاکھ کروڑ روپئے ) کا 39.37 فی صد ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 2280
(Release ID: 1703383)
Visitor Counter : 141