وزارت دفاع

فوج کی جدت کاری پر حکومت کے اخراجات

Posted On: 08 MAR 2021 4:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 8 مارچ 2021: مسلح افواج کی جدت کاری دفاعی خریداری کے طریقہ کار (DPP) اور دفاعی حصول کے طریقہ کار(DAP) کے تحت ایک باقاعدہ عمل ہے۔ جدت کاری کا مقصد ہندوستانی مسلح افواج کو کارروائیوں کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنا اور جدید اسلحہ نظام سے زیادہ سے زیادہ لیس رکھنا ہے۔ دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کے لئے بجٹ اختصاص کو مسلح افواج کی کارروائیوں سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے اور دفاعی افواج کی ترجیحات پر مبنی جدید نظام وغیرہ کے حصول پر خرچ کیا جاتا ہے ڈی پی پی/ ڈی اے پی میں ہندوستانی (اندرون ملک ڈیزائن کردہ، فروغ دیئے گئے اور تیار کئے گئے سامان کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جاتی ہے۔ حکومت نے دفاعی شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی تمام تر صلاحیتوں کو پورے طور پر بروئے کار لاتے ہوئے اندرونِ ملک تیاری اور خودکفالت کے مؤثر حصول کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

مسلح افواج کی جدت کاری(کیپٹل حصول) پر ڈیفنس سروس تخمینے (DSE) کے تحت بجٹ تخمینے 2020-21، نظرثانی شدہ، تخمینے 2020-21 اور بجٹ تخمینے 2021-22 درج ذیل ہیں۔

(کروڑ میں)

 

بجٹ تخمینے

2020-21

نظرثانی شدہ تخمینے

2020-21

بجٹ تخمینے

2021-22

کیپٹل حصول

(جدت کاری)

90,047.80

114320.30

111463

مئی 2001 میں دفاعی شعبہ جو اس وقت تک سرمایہ کاری شعبے کے لئے مخصوص تھا، اسے سو فی صد ہندوستانی پرائیویٹ سیکٹر کی حصہ داری کے لئے کھولا گیا جس میں 26 فی صد تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی گنجائش ہوگی اور یہ دونوں لائسنس ملنے پر منحصر ہوں گے۔ اس کے علاوہ صنعتوں اور اندرونی تجارت کے فروغ کے کامرس اور صنعت کی وزارت کے شعبے نے پریس نوٹ نمبر 4(2020 سیریز) کے ذریعہ آٹو میٹک روٹ کے تحت 74 فیصد تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور گورنمنٹ روٹ کے ذریعہ 74 فیصد سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے۔ جہاں بھی اس کے نتیجے میں جدید ٹکنالوجی تک رسائی حاصل ہوتی ہو یا کوئی اور وجوہات ہوں، ان کے علاوہ دفاع کے شعبے میں مختلف دفاعی آلات کی تیاری کے لئے اب تک 44 مختلف دفاعی آلات کی تیاری کے لئے اب تک 44 ایف ڈی آئی تجاویز/ مشترکہ منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ جنوری 2021 تک دفاع اور ایرواسپیس کے شعبے میں 4191 کروڑ روپے کی ایف ڈی آئی اے کی اطلاع ہے۔

اس کے علاوہ دفاعی حصول کے طریقہ کار (DAP) 2020 میں ملک میں دفاعی آلات کی تیاری کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے لئے درج ذیل دفعات وضع کی گئی ہیں۔

  1. خریداور بناؤ(ہندوستانی) زمرے میں ہندوستانی کمپنیاں کسی غیر ملکی ٓالات کی تیاری والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے کلیدی نوعیت کی ٹکنالوجیز کے ٹکنالوجی ٹرانسفر کے ساتھ اندرون ملک مال تیار کرسکتا ہے۔
  2. خرید(ہندوستان میں عالمی مینوفیکچرز) زمرے میں کسی غیر ملکی فرم سے آلات کی سیدھی خریداری کی گنجائز ہوگی ۔ اتنی تعداد میں جس کی ضرورت ہو۔ اس کے بعد آلات کسی مکمل /جزوی اندرون ملک تیاری اور کل پرزے/ اسمبلی / سب اسمبلی ، دیکھ ریکھ بشمول مرمت اور مکمل نگرانی کی سہولت (MRO) (صرف ان معاملوں میں جہاں یہ خاص کنٹریکٹ کا حصہ ہو)، ہندوستان میں اس کی ذیلی فرم کے ذریعہ یا مشترکہ منصوبے کے ذریعہ یا ہندوستانی پروڈکشن ایجنسی(PA) کے ذریعہ (ہندوستانی پروڈکشن ایجنسی کوکلیدی نوعیت کی ٹکنالوجیز کے ٹکنالوجی ٹرانسفر) بنیادی کنٹریکٹ مالیت کی قیمتوں کی بنیاد پر کم از کم 50 فیصد اندورنِ ملک متن کی تکمیل۔
  3. حکومت نے مئی 2017 میں کلیدی ساجھیداری (ایس پی) ماڈل کو نوٹیفائی کیا تھا جس کے تحت ایک شفاف اور مسابقانہ عمل کے ذریعہ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی کلیدی ساجھیداری کی گنجائز ہے جہاں وہ آلات اور سازوسامان کی اصل تیاری والے عالمی مینوفیکچرز(OEM) کے ساتھ معاہدے کرکے اندرونِ ملک تیاری کے بنیادی ڈھانچے اور سپلائی کے سلسلے قائم کرسکیں گے۔
  4. DAP 2020 کی آفسٹ گائڈ لائن کے تحت آفسٹ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے مندرجہ ذیل مقامات دستیاب کرائے گئے ہیں:۔
  • دفاعی سازوسامان کی تیاری میں سرمایہ کاری:۔ ایف ڈی آئی یا براہ راست سرمایہ کاری یا مشترکہ منصوبوں یا غیر ایکوٹی روٹ کے ذریعہ دفاعی سازوسامان کی تیاری کے لئے ، مشترکہ بیدار یا لائسنس یافتہ پیداوار۔
  • مجاز مصنوعات کی تیاری کے لئے ہندوستانی صنعتوں میں ٹکنالوجی کی منتقلی میں سرمایہ کاری ۔
  • ڈی اےپی 2020 میں شامل فہرست مجاز مصنوعات کی تیاری اور /یا ان کی دیکھ ریکھ میں لگے سرکاری اداروں یا صنعتوں کی ٹکنالوجی کی منتقلی (T.T) کے ذریعہ ٹکنالوجی کی حصولیابی۔

دفاعی سامان کی تیاری اور ٹکنالوجی کی منتقلی میں آفسٹ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈی اے پی۔ 2020 کے تحت نظر ثانی شدہ آفسٹ پالیسی میں زیادہ ملٹی پلائر رکھے گئے ہیں۔

ڈیفنس پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (DPSUs) ، آرڈیننس فیکٹری بورڈ(OFB) اور پرائیویٹ دفاعی کمپنیوں کو بیرون ملک کاروباری مواقع دریافت کرنے میں سہولیت دینے  کی خاطر درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

  1. برآمدات کے فروغ کا سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو برآمدات سے متعلق کارروائی میں تال میل قائم کرے گا اور آگے کے کاموں پر نظر رکھے گا۔
  2. بیرون ملک ہندوستانی مشنوں میں دفاعی اثاثی صاحبان کو نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کا کام سونپا گیا ہے۔
  3. کلیدی نوعیت اور سفارتی عوامل کو دھیان میں رکھتے ہوئے اندرون ملک تیار دفاعی مصنوعات کو لائن آف کریڈٹ/ گریٹس کے ذریعہ فروغ دیا جارہا ہے۔
  4. جغرافیائی ممالک/ خطے ڈی پی ایس یو /او ایف بی کو مختص کئے گئے ہیں کہ وہ مختلف ملکوں میں اندرو ملک تیار دفاعی مصنوعات کے فروغ کے لئے دفاتر قائم کریں۔
  5. ایک آن لائن پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس  کے ذریعہ برآمدات سے متعلق جانکاری جو مختلف ملکوں سے موصول ہوئی ہے اسے براہ راست ہندوستان دفاعی برآمدکاروں کو بھیجا جاتا ہے جو اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔
  6. بیرون ملک ہندوستانی مشنوں/ڈی پی ایس یو/ او ایف بی اور نجی صنعتی انجمنوں کے اشتراک وتعاون سے 2020-21 کے دوران پندرہ دوست ملکوں کے ساتھ دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ویبنار ز کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ دفاع میں وزیر مملکت جناب شری پدنائک نے جناب پی بھٹاچاریہ اور محترمہ پرینکا چترویدی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

U.No. 2273

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1703373) Visitor Counter : 135


Read this release in: English