شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گوہاٹی میں متعدد ٹیکہ کاری مراکز کادورہ  کیا


مرکز ،ملک کے شہریوں کو تیزی کے ساتھ اور آسانی سے ٹیکہ مہیا کرانے کے لئے عہد بستہ ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 07 MAR 2021 7:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 ؍مارچ :  ملک بھر  میں ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے کے ساتویں دن آج  شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) نیز  وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ،  جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  آسام کے گوہاٹی میں متعدد  ٹیکہ کاری مراکز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے  شہریوں کے  احوال دریافت  کئے اور اُن سے پوچھا کہ  کیا ٹیکہ کاری کے خواہش مند افراد کی جانب سے  کوئی تجویز ہے یا کچھ اور، جو کہ  ان کے لئے سرکاری  یا غیر سرکاری سطح   پر یا معاشرتی سطح پرغیر رسمی انداز میں  کیا جاسکے۔

سرکاری میڈیکل کالج میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیکہ کاری  ابھیان میں لگے  میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بات چیت کی، بعد میں  سرکاری میڈیکل کالج  کے پرنسپل  ڈاکٹر اے سی  بیشیا کی  قیادت میں  سینئر  ڈاکٹروں نے  انہیں جانکاری فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-1SUMI.jpg

شہریوں کے ساتھ  بات چیت   کے دوران  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  یہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت تھی کہ نہ صرف  ٹیکہ کاری ابھیان  کو تیزی کے ساتھ  بڑھایا جانا چاہئے بلکہ ہمیں اسے آسان بھی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  جب حکومت  اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سماجی تنظیمیں ، خاص طور سے  معمر شہریوں   کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کو  آرام دہ  اور  آسان بنانے میں تعاون دے سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اپنی 130  کروڑ  آبادی  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا  ٹیکہ کاری ابھیان شروع کیا گیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی خواہش ہے کہ اسے کسی بھی  شہری کو  کم سے کم  پریشانی کے ساتھ آگے بڑھا یا جائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا کہ  سرکاری میڈیکل  کالج گوہاٹی کے ذریعے  4000 سے 5000 شہریوں کو  ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے، جب کہ  تقریبا  900  لوگوں کو  کووڈ – 19  کی دوسری خوراک بھی  دی جا چکی ہے۔ انہیں شہر کے دیگر  ٹیکہ کاری مراکز  اور اس مقصد کے لئے کئے گئے  انتظامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ٹیکہ  کاری مرکز میں  مختلف حصوں کا جائزہ لیا ، انہوں نے  وزیٹنگ ایریا  کے ساتھ ساتھ  ٹیکہ لینے والے  شخص کے 30  منٹ کی  لازمی  نگہداشت  کے لئے بنے  ہولڈنگ ایریا بھی دورہ کیا۔ جب کہ انہیں ہولڈنگ  ایریا میں  کئے گئے  چائے کے انتظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ تب انہوں نے  ہلکے اسنیکس وغیرہ انتظام کرنے کا بھی مشورہ دیا کیونکہ  کچھ شہری  ، خاص طور سے  سنگین بیماری  میں مبتلا  افراد مثلاً  ذیابیطس- ملیٹس وغیرہ بیماریوں کے لئے  اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے  ایک مستقل  انتظام  کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ ق ر

7U-225



(Release ID: 1703152) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Manipuri