عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق معاملات سول سروسز کے بارے میں بات چیت کی

Posted On: 05 MAR 2021 5:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03 مارچ، 2021 /  لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب آر کے ماتھر نے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات ، پنشنز ، ایٹمی توانائی اور خلا کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور مرکز کے زیر انتظام اس علاقے سے متعلق سول سروسز معاملات کے بارے میں بات چیت کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید افسروں کے لیے مرکزی خطے کی سرکار کی ضروریات  کے بارے میں رد عمل ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اس سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکز کی طرف سے شروع کیے گئے نئے پروجیکٹوں اور اسکیموں کے تناظر میں لداخ میں ایگ مٹ کاڈر کے مزید افسروں کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

جناب ماتھر نے مرکز کے زیر انتظام نوتشکیل شدہ علاقے لداخ کے لیے اصول و ضوابط تشکیل دینے میں ڈی او پی ٹی کی مدد چاہی۔ انہوں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ سول سروس کے امتحانات کے امیدواروں کی تعداد میں لداخ خطے میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب ماتھر کو بتایا کہ سول سروسز پروبیشنرز کے تازہ بیچ میں لداخ کی ایک خاتو افسر ایگ مٹ کاڈر میں شامل کی گئی ہیں۔ امکان ہے کہ وہ اپنے وطن کے علاقے میں ہی خدمات انجام دیں گی۔

لیفٹیننٹ گورنر جناب ماتھر نے  لیہ بیری خوردنی اشیا کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرنے میں ڈاکٹر جتیندر  سنگھ کی مداخلت چاہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف کی مداخلت کے بعد سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل سی ایس آئی آر مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار کے رابطے میں ہے اور اس نے سی ایس آئی آر کے  ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر مانڈے کے ساتھ اس سلسلے میں کئی مرتبہ بات چیت کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے نوجوانوں کو  اولین ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے نئی یونیورسٹی، پیشہ ورانہ کالجز اور دیگر اداروں کو منظوری دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ  زوجیلا درہ کھولا جانا مقامی آبادی کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر موصوف سے اُس لگاتار مدد کا اعتراف کیا جو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار کو ہر چھوٹے  اور بڑے معاملے پر مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے مل رہی ہے۔

 

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

05.03.2021

U –2197



(Release ID: 1702825) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi