اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پر دھان نے کیندر پاڑا میں ایک بڑا اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے بارے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر آرسیلور متل نیپون اسٹیل اور اڈیشہ سرکار کو مبارکباد دی ہے

Posted On: 05 MAR 2021 3:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،05 مارچ، 2021 /  اسٹیل اور پی این جی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اسٹیل کی ایک بڑی کمپنی آرسی لور متل نیپون  اسٹیل انڈیا اور اڈیشہ سرکار  کو اڈیشہ کے کیندرپاڑا میں 12 ایم ٹی کا ایک مربوط اسٹیل پلانٹ قائم کرنے پر 4 مارچ 2021 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی ہے۔  اس پلانٹ پر 50000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ جناب پردھان نے ایک بیان میں کہا کہ کیندر پاڑا  میں اس بڑے اسٹیل پلانٹ  سے اڈیشہ میں اقتصادی ترقی اور روزگار کے موقعے پیدا کرنے کی ایک نئی لہر شروع ہوگی اور اس سے پُروادئے اور آتم نربھر بھارت کے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو فروغ حاصل ہوگا۔  

جناب ایل این متل نے جناب دھرمیندر پردھان  سے 2 مارچ 2021 کو ملاقات کی۔ جس کے دوران بھارت نے خاص طور پر مشرقی بھارت میں اسٹیل صنعت کی ترقی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ جناب پردھان نے اس سے پہلے اسٹیل کے شعبے میں مشن پُرو ادئے کا آغاز کیا تھا تاکہ مشرقی بھارت کی ترقی کو اور آگے بڑھایا جا سکے اور مشرقی بھارت کو ایک اسٹیل کلسٹر قائم کر کے ایک مربوط اسٹیل مرکز بنایا جا سکے۔ یہ مشن مشرقی بھارت کی ترقی کو آگے لے جانے کے لیے وزیراعظم کے پورو ادئے ویژن کے مطابق ہے اور اس سے اسٹیل سے متعلق قومی پالیسی کی 2030 تک 300 ایم ٹی پی اے کی گنجائش میں تعاون ملے گا۔

بھارت سرکار بڑے اسٹیل پلانٹ کو قائم کرنے کے لیے سبھی طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ 12 ایم ٹی والا یہ اسٹیل پلانٹ  سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی سمت بھارتی سرکار کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔  جناب دھرمیندر پردھان نے اڈیشہ میں مجموعی اور تجارت کے لیے سازگار ترقیاتی اقدامات کو انتہائی ترجیح دینے پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔

 

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

05.03.2021

U –2193


(Release ID: 1702822) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Punjabi