بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات -2021  کے لئے  پرامن انتخابات کرانے کے لئے مقرر  کئے گئے خصوصی مشاہدین کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 04 MAR 2021 6:07PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آسام، کیرالہ، پڈو چیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں  ہونے جارہے اسمبلی انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے خصوصی مشاہدین کے ساتھ آج ایک مختصر میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ  نرواچن سدن میں  پہلے چیف الیکشن کمشنر جناب سوکمار سین کی یاد میں بنائے گئے سوکمار سین ہال میں منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017DI3.jpg

نو مقرر خصوصی مشاہدین کا استقبال کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے  پچھلے انتخابات میں انتہائی اہم رول نبھانے اور  آزاد، ایماندار، شفاف، غیر جانب دار  اور لالچ سے پاک  انتخابات کرانے کے آئینی فرمان کو پورا کرنے کے لئے الیکشن آف انڈیا کی مدد کرنے کے لئے خصوصی مشاہدین کی تعریف کی۔ جناب اروڑہ نے زمینی سطح پر کام کر رہی قانون کو نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کے درمیان  بڑے پیمانے پر تال میل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ  خصوصی مشاہدین کا  حفاظتی دستوں کی تعیناتی اور انہیں جلد از جلد  الیکشن ڈیوٹی کے  لئے بھیجنے میں اضافی  رول  ہوگا۔

الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا  نے  تمام حساس بوتھوں کی  ویب کاسٹنگ  یعنی  نشریہ کے تعلق سے  کمیشن کے حالیہ آرڈر کی طرف ان کی توجہ مرکوز کی اور انتخابات کو پوری طرح لالچ سے پاک  فضا میں  اختتام پذیر کرانے پر زور دیا۔ الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ  کمیشن  آزاد، غیر جانب دار، شفاف  اور  محفوظ طریقے سے انتخابات کرانے کے سلسلے میں  ایماندار  اور  ماہر  سینئر افسران  کے جڑنے پر  خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R3Z9.jpg

پچھلے انتخابات کے دوران کام کرچکے خصوصی مشاہدین نے  اپنے  گزشتہ تجربات کی بنیاد پر  مسائل اور چنوتیوں کے بارے میں  کمیشن کو  با خبر کیا۔

انتخابات والی ریاستوں آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈو چیری میں درج ذیل  افسران کو اسپیشل جنرل، پولیس اور  اخراجات کے مشاہدین کے طور پر مقرر  کیا گیا ہے۔ جناب  سدرشنم شرینواسن، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) (او آر :80)؛  جناب اشوک کمار، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) ( ٹی این: 82) اور  محترمہ نینانگم، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) (آئی آر ایس: 83)  آسام  ریاست کے لئے  مشاہدین ہوں گے۔ جناب اجے نائک، آئی اے ایس ( ریٹائرڈ)  (بی ایچ: 84) ، جناب وویک دوبے، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) (اے پی: 81)،  جناب بی مرلی کمار  ، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) (آئی آر ایس: 1983) مغربی بنگال کے لئے مشاہدین ہوں گے۔ جناب دیپک مشرا ، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) (اے جی ایم یو ٹی :84) ، جناب پشپندر سنگھ پنیہ، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) (آئی آر ایس : 1985)  کو کیرالہ  کے لئے مشاہدین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ آلوک چترویدی، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) (بی ایچ: 86)  کو تمل ناڈو اور جناب  منجیت سنگھ، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) (آر جے: 88) کو  پڈو چیری  یوٹی کے لئے ، وہیں دھرمیندر کمار ، آئی پی ایس (ریٹائرڈ) (اے جی ایم یو ٹی:84) ، محترمہ مدھو مہاجن، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) (آئی آر ایس :1982)  اور جناب  بی آر  بالاکرشنن، آئی آر ایس (ریٹائرڈ) (آئی آر ایس: 1983) تمل ناڈو اور پڈو چیری دونوں کے لئے مشاہد ہوں گے۔ تمام خصوصی مشاہدین کا  اپنی ملازمت کے دوران  بے داغ اور شاندار  کام کا ریکارڈ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PADF.jpg

خصوصی مشاہدین اپنی تقرری والی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جائیں گے اور  ریاستی  اور  ضلعی سطح کے افسروں کے ذریعے  کی جارہی انتخابی تیاریوں کا  جائزہ لیں گے اور نگرانی کریں گے۔ وہ علاقے میں تعینات کئے گئے عام، پولیس  اور  اخراجات کے مشاہدین کے ساتھ  مسلسل میٹنگیں بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔     ق ت۔  ق ر )

U.NO. 2178

 



(Release ID: 1702629) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Bengali