ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم سیکٹر میں کام کرنے والے افراد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 4:58PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 2019-20 کے دوران ہینڈلوم کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کے ذریعے چوتھا کل ہند ہینڈلوم سروےکرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 3522512 ہینڈلوم کارکن ہینڈلوم کے سیکٹر میں کام کررہے تھے۔
ہنرمندی میں فروغ ایک جاری عمل ہے۔ ہینڈلوم کے ورکروں کےلیے ہنرمندی کے فروغ کے پروگرام تکنیکی شعبے جیسے بنائی، رنگائی، ڈیزائننگ وغیرہ کے لیے درکار ہوتی ہے، جس میں پہلے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع ہینڈلوم کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم(سی ایچ سی ڈی ایس) کے تحت اور اب ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی-سامرتھ اسکیم کے تحت ہنرمندی کے فروغ اور تربیت کا کام کیا جارہا ہے۔
مالی سال 2015-16 سے 2020-21 تک (جنوری 2021 تک) این ایچ ڈی پی، سی ایچ سی ڈی ایس اور سامرتھ کے تحت 56614 ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی۔
یہ معلومات آج خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔
(ش ح۔و ا۔ت ع)
03.03.2021
U-2112
(ریلیز آئی ڈی: 1702178)
وزیٹر کاؤنٹر : 112