خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

دیہی خواتین کو مالی اختیاریات کی تفویض

Posted On: 12 FEB 2021 5:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی طرف سے دیہی خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جاری اسکیموں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

1- مالی خدمات کے محکمے کے اقدامات(ڈی ایف ایس)

ڈی ایف ایس کے تحت 6 اسکیمیں ہیں، جس میں پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)، پردھان منتری مدرا یوجنا( پی ایم ایم وائی) اور اسٹینڈپ انڈیا (ایس یو پی آئی ) شامل ہیں۔ ان کا مقصد پورے ملک میں کاروبار کو فروغ دے کر خواتین سمیت سبھی لوگوں کو مالی طور پر باختیار بنانا ہے۔ مذکورہ بالا اسکیموں میں فیض پانے والوں میں کل افراد کی تعداد میں خواتین کی ساجھے داری  کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

اسکیم

کھاتوں کی کل تعداد

خواتین کے کھاتے

(تک 27.01.2021)پی ایم جے ڈی وائی

417,498,276

231,226,199

(تک 27.01.2021)پی ایم جے جے بی وائی

9,88,79,708

2,67,91,274

(تک 27.01.2021)پی ایم ایس بی وائی

22,26,96,354

8,34,94,070

(تک 05.02.2021)اے پی وائی

28,510,260

12,445,034

(تک 29.01.2021)پی ایم ایم وائی

274,761,862

186,045,718

(تک 03.02.2021)ایس یو پی آئی

110,333

90,185

2- چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے اقدامات

وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت، جو ایم ایس ایم ای اسکیم کا حصہ ہے، خواتین کو فوائد پہنچائے جارہے ہیں۔ یہ اسکم بہت چھوٹے کاروبار اور غیرزرعی سیکٹر میں بہت چھوٹی صنعتوں کے قیام کے لیے روایتی دست کاروں اور بے روزگار نوجوانوں کی مدد کرکے خود- روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سہولت دینا ہے۔ اسکیم کے تحت، جو بہت چھوٹی صنعتیں قائم کی گئی ہیں، ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

 

سال

بہت چھوٹے کاروباری اداروں کی تعداد

خواتین کے بہت چھوٹے کاروباری اداروں کی تعداد

2015-16

44340

11356 (26%)

2016-17

52912

14768 (28%)

2017-18

48398

15670 (33%)

2018-19

73427

25378 (35%)

2019-20

66653

24720 (37%)

2020-21

31923

11862 (37%)

 

3- دیہی ترقی کی وزارت کے اقدامات

دیہی ترقی کی وزارت قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) کے تحت دیہی علاقوں کے غریب نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ کے شعبے میں دو فلاحی اسکیمیں نافذ کررہی ہے، تاکہ مفید روزگار فراہم کیا جاسکے اور ملک میں غریبی کو ختم کیا جاسکے۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

1- دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا(بی ڈی یو –جی کے وائی) یہ اسکیم اجرت پر ملازمت سے مربوط ہنرمندی کے فروغ کا پروگرام ہے۔

2- دیہی خودروزگار اور تربیتی اداروں(آرایس ای ٹی آئی) کے ذریعے ہنرمندی کا فروغ ، تاکہ تربیت یافتہ بینک سے قرض حاصل کرسکے اور خود اپنا چھوٹا کاروباری یونٹ قائم کرسکے۔

 ڈی ڈی یو- جی کے وائی اور آر ایس ای ٹی آئی، دونوں اسکیمیں خواتین سمیت سبھی زمروں کے لیے قابل عمل ہیں۔ کل امیدواروں، خواتین امیدواروں کو دی گئی تربیت اور مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت انہیں حاصل روزگار / کاروبار کے قیام سمیت پچھلے پانچ سالوں میں اور رواں سال میں حاصل کامیابی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

مالی سال

کل تربیت یافتہ

تربیت یافتہ خواتین

کل تعیناتی

خواتین کی تعیناتی

2015-16

236471

106419

109512

49855

2016-17

162586

63409

147883

59147

2017-18

131527

51401

75787

30307

2018-19

241080

116172

138248

55685

2019-20

238336

122617

150199

66454

2020-21

(دسمبر تک 2020)

9986

5134

36933

17362

 

آرایس ای ٹی آئی کے تحت حاصل کردہ کامیابی

مالی سال

کل تربیت یافتہ

تربیت یافتہ خواتین

کل تعیناتی

خواتین کی تعیناتی

2015-16

436385

106419

300375

181752

2016-17

445143

63409

364214

226377

2017-18

423343

51401

351266

217682

2018-19

403672

116172

298039

199931

2019-20

384028

122617

285059

204728

2020-21

(دسمبر تک 2020)

111367

5134

93874

69156

           

 

4- راشٹریہ مہیلا کوش (آر ایم کے)

پچھلے پانچ برسوں کے دوران اور رواں مالی سال کے دوران آرایم کے قرض اسکیم کے تحت فائدہ پانے والی خواتین کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

سال

خواتین مستفیدین

1.

2015-2016

صفر

2.

2016-2017

صفر

3.

2017-2018

2915

4.

2018-2019

2199

5.

2019-2020

810

 

حکومت نے پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی، اسٹینڈاپ انڈیا اسکیم (ایس یو آئی)، پردھان منتری روزگار پیداکرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی) وغیرہ کے ذریعے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

یہ معلومات آج خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں۔

 

(ش ح۔و ا۔ت ع)

03.03.2021

U-2110


(Release ID: 1702169) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Manipuri , Tamil