ارضیاتی سائنس کی وزارت

موجودہ درجہ حرارت کی صورتحال اور آئندہ پانچ دنوں کے لئے وارننگ

Posted On: 01 MAR 2021 7:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  02 مارچ 2021:ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسمیات کی پیش گوئی کے قومی مرکز کے مطابق :

گزشتہ 24 گھنٹوں کے لئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  کا منظر نامہ (28فروری 2021 کی صبح  0830 بجے ہندوستانی معیاری وقت سے یکم مارچ 2021 کی صبح 0830 بجے ہندوستانی معیاری وقت  تک )

گرم لہر : کچھ نہیں (انسلاک1 اور 2 )

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

اتراکھنڈ ، مغربی اترپردیش اور جھارکھنڈ  میں  اکثر مقامات پر ، پنجاب ، مشرقی مدھیہ پردیش اور مشرقی اترپردیش  میں  بہت سے مقامات پر ، ہریانہ ،چنڈی گڑھ اوردلی ، ہماچل پردیش ، بہار ، مغربی بنگال کے طاس  کے علاقے اور اوڈیشہ میں چندمقامات پر ، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں   اکا دُکا مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  معمول سے نمایاں طور پر اوپر رہا( 5.1سینٹی گریڈ یا زیادہ ) اُدھر ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اورتریپورہ ،چھتیس گڑھ اور مغربی راجستھان کے بہت سے مقامات پر ، گجرات ،وسطی مہاراشٹر ، کانکن اور گوا نیز تلنگانہ کے چندمقامات پر اور جمو ں اور کشمیر ،لداخ ، گلگت –بلتستان اور  مظفر آباد نیز ودربھا میں کہیں کہیں درجہ حرارت نمایاں طور پر معمول سے زیادہ رہا( 3.1سے 5.0سینٹی گریڈ تک )اُدھر مراٹھواڑہ اور رائل سیما  میں بہت سے مقامات پرجبکہ ساحلی آندھرا پردیش اور ینم اور تمل ناڈو  ، پڈوچیری اور کرائکل  کے چند مقامات پر،علاوہ ازیں  کیرالہ اور ماہے نیز کرناٹک میں کہیں کہیں    درجہ حرارت معمول سے زیادہ ( 1.6سینٹی گریڈ سے لے کر 3.0 سینٹی گریڈ تک) رہا ۔گزشتہ روز  سب سے زیادہ 40.0 ڈگری سیلسیس کا درجہ حرارت  ملک بھر میں  (انسلاک1 اور 2 ) ، بھوبنیشور ( اوڈیشہ )سے رپور ٹ کیا گیا ہے۔

آج  یکم مارچ 2021  کو ہندوستانی معیاری وقت کے 1430 بجے ریکارڈ شدہ درجہ حرارت   

  • اکولہ (وردربھا) میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا(انسلاک 3) آج ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق  دوپہر ڈھائی بجے  ریکارڈ شدہ درجہ حرارت میں   ذیلی ہمالیائی  مغربی بنگال اور سکم نیز آسام اور میگھالیہ میں   بہت سے مقامات پر ، جموں اور کشمیر میں چندمقامات پر اور پنجاب ،مغربی راجستھان  ،سوراشٹر اور کچھ ، مدھیہ پردیش ، بہار ، جھارکھنڈ ،ودربھا ،تمل ناڈو اور اوڈیشہ میں کہیں کہیں 1سے 2ڈگری سیلسئیس کا اضافہ ہوا۔ (انسلاک 4)

آئندہ  5دنوں کے لئے گرم لہر کی وارننگ

  • ہندوستان کے شمالی اور وسطی  حصوں کے جن علاقوںمیں اس وقت معمول  3سے 6 ڈگری سیلسیئس زیادہ کا زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت ہے ، ان میں مشرقی راجستھان ، ہریانہ ،چنڈی گڑھ اور دہلی ،اترپردیش ،مشرقی ودربھا، مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ،اوڈیشہ ، بہار  ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال  کے طاس  کےعلاقےشامل ہیں۔
  • توقع ہے کہ یہ آئندہ دودنوں  کے دوران شمال مشرق اورمتصل وسطی ہندوستان میں ( یکم سے لے کر 03مارچ تک  ) 1سے 2 ڈگری سیلسئیس کم ہوجائے گا۔ملک کے باقی حصوں میں  زیاد ہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔

(رنگ کے کوڈ ، زمرے اور اس کے اثر نیز ایکشن کی جانکاری کے لئے ، جو کہ گرم لہر کے لئے تجویز کئے گئے ہیں، براہ مہربانی اس دستاویز کےانسلاک -5 کا مطالعہ کریں)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/34CLHY.jpg

                                                               انسلاک-1

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XUWS.jpg

                                                      انسلاک-2

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034ROW.jpg

                                                      انسلاک-3

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045BJN.jpg

                                                      انسلاک-4

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056GPG.jpg

                                                                         انسلاک -5             

 

گرم لہر

اگر کسی اسٹیشن کا  زیادہ سے زیادہ سے زیادہ  درجہ  حرارت  میدانی علاقوں ،میں کم سے کم 40 ڈگری سیلئیس  یا اس سے زیادہ ، ساحلی اسٹیشنوں  میں  37 ڈگری سیلسئس   یا اس سے زیاد ہ اور پہاڑی خطوں  میں  کم سے کم  30  ڈگری سیلسئس یا اس سے زیادہ ہوجاتا ہے تو اسے گرم لہر سمجھا جاتا ہے۔گرم لہر قراردینے کے لئے  درجہ ذیل زمرہ اپنایا جاتا ہے:

          الف)   معمول سے جداہونے پر مبنی 

  • گرم لہر : معمول سے جدا ہونا ہے 4.5 ڈگری سیلسئس  سے  6.4 ڈگری سیلئیس ۔
  • شدیدگرم لہر : معمول سے جدا ہونا ہے >6.4ڈگری سیلسئس

          ب)     اصل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر مبنی ( صرف میدانی علاقوں کے لئے)

          *       گرم لہر : جب اصل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت5>4   ڈگری سیلسئس ہوجائے

          *        شدیدگرم لہر : جب اصل زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت7>4 ڈگری  سیلسئس  ہوجائے

گرم لہر کی وارننگ کا اثر

 

وارننگ

اثر

مجوزہ اقدامات

کچھ نہیں

قابل برداشت درجہ حرارت

کسی احتیاطی اقدام کی ضرورت نہیں

ضلعی سطح پر گرم لہر کی صورتحال2دن تک جاری رہنے کی توقع  ہے۔

عوام الناس کے لئے گرمی قابل برداشت ہوگی لیکن کمزور افراد کے لئے صحت سے متعلق کچھ تشویش ہوسکتی ہے، جن میں  نوزائد ، اور بزرگ افراد شامل ہیں ، جوزیادہ بیمار ہیں

گرمی میں باہر نکلنے کو درگزر کریں

1.توقع ہے کہ 2 دن کے لئے شدیدگرم لہر کی صورتحال جاری رہے گی۔

2.شدت میں نشیب وفراز  کےساتھ ، توقع ہے کہ گرم لہر 4دن  یا اس سے زیادہ جاری رہے گی

ان افراد میں جو یا تو سورج  کے سامنے زیادہ طویل مدت رہیں یا وہ جو بھاری کام کاج کررہے ہیں ،ان افراد میں  گرمی  کے باعث  بیماری کی علامات  ابھرنے کے  واقعات میں اضافے کا امکان ہے۔

نوزائدہ ،شدیدبیماری میں  مبتلا  زیادہ عمر والےافرادکے لئے صحت سے متعلق  زیادہ  تشویش کی صورتحال ہوسکتی ہے ۔

گرمی میں  باہر نکلنے سے گریز کریں –ٹھنڈے رہیں ۔

جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

 

1.گرمی کی شدید لہر  2دن سے زیادہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

2.گرم /شدید گرمی کی لہر مجموعی طورپر توقع ہے کہ 6 دن سے زیادہ تجاوز کرسکتی ہے۔

تمام عمر کے لوگوں میں گرمی سے منسلک بیماریوں  اور لو لگنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں  .

 

کمزور اور ناتواں افراد کے لئے شدید دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

 

*******

براہ مہربانی ، مقامی مرکوزپیش گوئی اور وارننگ کے لئے’ موسم ایپ ‘ ، زراعت سے متعلق صلاح ومشورے  کے لئے ’ میگھدوت ایپ ‘ اور گرج چمک کی وارننگ کے لئے ’دامنی ایپ  ‘  ڈاؤ ن لوڈ کریں۔

 

ش ح۔اع ۔رم

U- 2070


(Release ID: 1701902) Visitor Counter : 541


Read this release in: English , Hindi