زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی کاروبار کے انکیوبیشن سے متعلق بیداری
Posted On:
12 FEB 2021 6:52PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی) کو 08-2007 میں شروع کیا گیا تھا، جسے ایک نومبر 2017 سے ترمیم کرکے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا-زرعی اور متعلقہ شعبہ کی بازنمو کے لیے منفعت بخش نظریہ (آرکے وی وائی-رفتار) کے طور پر شروع کیا گیاتھا، جس کا مقصد کسانوں کی محنت کو مضبوط کرنے، خطرات کو کم کرنے اور پیداوار سے پہلے اور پیداوار کے بعد کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز کرکے کاشت کاری کو ایک نفع بخش اقتصادی سرگرمی میں تبدیل کرنا تھا۔ اس اسکیم کے تحت زراعت اور اس سے وابستہ شعبے سے متعلق پروجیکٹوں کی بنیاد پر ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈ جاری کیے جاتے ہیں، جس کی منظوری اس اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کی منظوری کے لیے بااختیار متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے چیف سکریٹری کی صدارت والی ریاستی سطح کی منظوری دینے والی کمیٹی(ایس ایل ایس سی) کے ذریعے دی جاتی ہے۔آرکے وی وائی-رفتار میں زرعی سرمایہ کاری و اختراع کا ایک شعبہ ہے، جسے زراعت، تعاون اور کسانوں کے فلاح وبہبود کے محکمہ کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔
اس وزارت کے ذریعے متعدد ریاستوں میں آرکے وی وائی کے تحت زرعی سرمایہ کاری پروگرام کو بہتر انداز سے چلانے میں تعاون فراہم کرنے کے لیے 19-2018 کے دوران پانچ نالج پارٹنرس (کے پی ) اور 24 آرکے وی وائی زرعی کاروباری انکیوبیٹرس (آر-اے بی آئی) کی تقرری کی گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت زرعی سرمایہ کاری پروگرام میں فنڈنگ کے لیے نالج پارٹنرس (کے پی ) اور آرکے وی وائی زرعی کاروباری انکیوبیٹرس (آر-اے بی آئی) کے ذریعے زراعت اور متعلقہ شعبوں کے اب تک 452اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
آرکے وی وائی –رفتار اسکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں میں اختراع اور زرعی سرمایہ کاری کے لیے 8 فیصد سمیت مختص کی گئی کل رقم کی تفصیل درج ذیل ہے:
سال
|
مختص کی گئی رقم (کروڑ روپے میں)
|
2017-18
|
4750.00
|
2018-19
|
3600.00
|
2019-20
|
3745.00
|
منتخب نالج پارٹنرس (کے پی) اور آرکے وی وائی زرعی کاروبار کے انکیوبیٹرس (آر-اے وی آئی) کو ان کے متعلقہ علاقوں میں میٹنگیں منعقد کرکے آرکے وی وائی کے زرعی سرمایہ کاری پروگرام کی معلومات فراہم کی گئی ہے۔ یہ ادارے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے میڈیا میں اشتہارات دے کر ممکنہ اور دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کررہے ہیں، جن کے پاس مقررہ گائڈلائنس کے مطابق اس اسکیم کے زرعی سرمایہ کاری پروگرام کے تحت زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں عملی اور اختراعی تجارتی نظریات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ت ع۔
U-2033
(Release ID: 1701663)
Visitor Counter : 120