بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹیک نپ اینرجیز بی وی میں حصص کے حصول میں مجوزہ اشتراک کو منظوری دی
Posted On:
25 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25فروری، 2021/بھارت کے مقابلہ جاتی کمیشن نے بی پی آئی فرانس پارٹی سپیشنز ایس اے کے ذریعے ٹیک نپ اینرجیز بی وی میں حصص حاصل کرنے کے لیے مجوزہ اشتراک کو منظوری دی۔
ٹیک نپ اایف ایم سی پی ایل سی (سیلر) اور بی پی آئی فرانس پارٹی سپیشنز ایس اے (ایکوائرر) ، کے درمیان حصص کی خریداری سے متعلق معاہدے مورخہ 7 جنوری 2021 کے مطابق ایکوائرر ٹیک نپ اینرجیز بی وی (ٹارگیٹ) کے تصفیہ طلب حصص میں سے کم سے کم 11.82 فیصد حصص حاصل کرے گا ۔ وہ ٹارگیٹ کے تصفیہ طلب حصص ( مجوزہ اشتراک) میں سے زیادہ سے زیادہ 17.25 فیصد حاصل کرے گا۔
ایکوائرر کی باالواسطہ مشترکہ ملکیت ای پی آئی سی بی پی آئی فرانس اور سی ڈی سی گروپ (بی پی آئی فرانس ایس اے کے ذریعے) کے پاس ہے ایکوائرر کمپنیوں کا عوامی مالی گروپ ہے جس کا مقصد فرانس میں کام کاج کرنے والی کمپنیوں کو رقوم فراہم کرنا اور نہیں فروغ دینا ہے۔
ٹارگیٹ کا تعلق ٹیک نپ ایف ایم سی پی ایل سی گروپ سے ہے۔ ٹارگیٹ اینرجیز ، توانائی کی ترسیل سے متعلق ایک انجینئرنگ اور ٹکنالوجی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو تمام تر ڈیزائن اور پروجیکٹ تیار کرنے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ بھارت میں ای پی سی خدمات اور اندرونی امدادی خدمات کی سہولت میں مصروف ہے۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –1942
(Release ID: 1700969)
Visitor Counter : 127