امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) کے دورانریکارڈ 661.15 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدکی گئی


گذشتہ سال خریداری کے مقابلے دھان کی خریداری میں 16.48فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا
سرکار نے پنجاب میں 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو کل خریداری کا 30.67 فیصد ہے
سرکاری ایجنسیوں نے رواں خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران 309334.25 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی ہے
1896480 کسانوں نے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کپاس کے بیج (کپاس) فروخت کی ہے

Posted On: 25 FEB 2021 5:07PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،25فروری، 2021/

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال24فروری2021  تک661.15لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے567.60 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں 16.48 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر661.15لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا30.67فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012ATK.png

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے 124826.44  کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 95.81  لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RJTX.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B9U5.png

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے  مارکیٹنگ سیزن 21-2020   کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں24 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1665.99کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  مونگ پھلی اور سویابین کی 309334.25 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سےتمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ  اور راجستھان کے 167769کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ ربیع21-2020 کے تحت آندھراپردیش میں23 کسانوں سے 37.85  میٹرک ٹن چنا خریدا گیا ہے، جس کی کم از کم امدادی قیمت 0.19 کروڑ روپے ہے۔

اسی طرح24 فروری2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VZA4.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005LDZB.png

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملخوش اسلوبی سے جاری ہے۔24 فروری 2021تک9170316کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26711.88کروڑ روپے ہے، اس سے1896480 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006E4RE.png

*****

U NO:



(Release ID: 1700959) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi