قانون اور انصاف کی وزارت
کرناٹک ہائی کورٹ میں چار ایڈشنل ججوں کا ترقی دے کر جج کے طورپر تقرری
Posted On:
22 FEB 2021 7:33PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کہ دفعہ217 کی شق (1)کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، جناب جسٹس سنگاپورم راگھواچر ایف گِشنا کمار،جسٹس اشوک سبھاش چندرا کناگی، جسٹس سورج گووند راج اور جسٹس سچن شنکر مگادَم کو ، جو کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج تھے، ترقی دے کر کرناٹک ہائی کورٹ میں جج کے طورپر مقرر کیا ہے۔ان کی کام کرنے کی مدت ان کے متعلقہ دفتر میں کام کاج سنبھالنے کے دن سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں حکومت ہند کی وزارت قانون اور انصاف کے محکمہ انصاف کے ذریعے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جناب جسٹس سنگاپورم راگھواچر ایف گِشنا کمار، بی اے ایل، ایل ایل بی کا وکیل کی حیثیت سے اندراج 28 اگست 1992ء کو ہوا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کرناٹک کی ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں میں پریکٹس کرتے رہے ہیں اور ان کے پریکٹس کے میدانوں میں سول، آئینی، میٹری مونیل، کمپنی، صارفین کے تنازعات اور ثالثی کے معالات کے شعبے شامل ہیں۔ انہیں 23 ستمبر 2019ء کو دو برس کی مدت کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔ایڈیشنل جج کے طورپر ان کی مدت 22 ستمبر 2021ء کو ختم ہوگی۔
جناب جسٹس اشوک سبھاش چندرا کناگی،بی ایس سی، ایل ایل بی نے ایڈوکیٹ کے طورپر 2 جون 1995ء کو اپنا اندراج کیا تھا۔ انہوں نے سول ، لیبر، سروس اور آئینی معاملات میں کرناٹک ہائی کورٹ میں پریکٹس کی ہے۔ان کی تقرری 12-2008 کے دوران مرکزی سرکاری اسٹینڈنگ کونسل کے طورپر ہوئی تھی۔انہوں نے جولائی 1997ء سے مارچ 2006ء تک ایک لاء کالج میں جز و وقتی لیکچرر کے طورپر بھی کام کیا۔ انہیں 23 ستمبر 2019ء سے دو برس کی مدت کےلئے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی مدت 22 ستمبر 2021ء کو ختم ہوگی۔
جناب جسٹس گووند راج سورج، بی اے اے، ایل ایل بی،کا 23جون 1995ء کو ایڈوکیٹ کے طورپر اندراج ہوا تھا۔ انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ ، مختلف ہائی کورٹ ، ٹرائبونل اور سپریم کورٹ نیز مختلف ٹرائبونلز میں سول، آئینی، کمپنی اور ثالثی معاملات میں پریکٹس کی ہے۔ انہیں 23 ستمبر 2019ء کو دو برس کی مدت کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی مدت 22 ستمبر 2021ء کو ختم ہوگی۔
جناب جسٹس سچن شنکر مگادَم، بی ایس سی ، ایل ایل بی، نے بنگلور میں کرناٹک ہائی کورٹ اور دھڑواڑ بینچ میں سول ، فوجداری، آئینی ، سروس اور میٹری مونیل معاملات میں پریکٹس کی ہے۔ انہیں 23 ستمبر 2019ء کو دو برس کی مدت کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔ایڈیشنل جج کے طور پر ان کی مدت 22 ستمبر 2021ء کو ختم ہوگی۔
*************
ش ح۔اع۔ ن ع
(23.02.2021)
(U: 1851)
(Release ID: 1700114)
Visitor Counter : 162