قانون اور انصاف کی وزارت
کیرالہ ہائی کورٹ میں4 نئے ایڈیشنل ججوں کی تقرری
Posted On:
22 FEB 2021 7:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23؍فروری:
صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کہ دفعہ224 کی شق (1)کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب مرلی پروشوتمن،زیاد رحمان علی وکٹ عبدالرحیمن، کروناکرن بابو اور ڈاکٹر کوثر ایڈاپگتھ کو ، دو سال کی مدت کے لئے کیرالہ ہائی کورٹ نے ایڈشنل ججز کے طورپر مقرر کیا ہے۔ان کی کام کی مدت متعلقہ دفتر میں کام کاج سنبھالنے کے دن سے شروع ہوگی۔اس سلسلے میں حکومت ہند کی قانون اور انصاف کی وزارت نے محکمہ انصاف نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
جناب مرلی پی، ایل ایل بی کا اندراج ایڈوکیٹ کے طورپر 9 مارچ 1991ء کو ہوا تھا۔انہیں 28 برس کا تجربہ حاصل ہے اور وہ 11مارچ 1991ء سے 16 جولائی 2019ء تک کیرالہ کی ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے رہے ہیں اور وہ انتخابی قانون ، خاندانی قانون ، لیبر لاء، کوآپریٹیو سوسائٹی قانون، کانٹریکٹ قانون، آئینی قانون اور سروس لاء کے شعبوں میں پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ وہ انتخابی اور سروس قانون میں مہارت رکھتے ہیں۔وہ ریاستی انتخابی کمیشن ، کیرالہ کے ڈی لمیٹیشن کمیشن ، ذاتی فائنانسنگ پیشہ ورانہ کالجوں کے لئے داخلے اور فیس کی ضابطہ کمیٹی کے لئے اسٹینڈنگ کونسل اور 2001ء میں کیرالہ کی ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل کے طورپر کام کرچکے ہیں۔
جناب زیاد رحمان اے اے، بی اے، ایل ایل بی، کو 22 سال کا تجربہ حاصل ہے، جو کیرالہ کی ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے رہے ہیں، نیز ذیلی عدالتوں، آئینی ٹرائبونل ، سول، اراضی قوانین، بجلی سے متعلق فوجداری، بینک کاری، موٹر گاڑیوں، بیمہ، لیبر، کمپنی، صارف، انتظامیہ، میونسپلٹی ، ٹیکس ٹیشن، کرایہ کنٹرول قانون کے معاملات میں پریکٹس کرتے رہے ہیں۔وہ بجلی سے متعلق قوانین، موٹر وہیکل قوانین، بیمہ، قانون، ملازمین کے معاوضے کا قانون، آئینی معاملات میں مہارت رکھتے ہیں۔
جناب کے بابو ، ایم اے(اکنومکس)، ایل ایل بی، ایل ایل ایم نے 21 مئی 2009ء کو ایڈیشنل ضلع جج -1 کے طورپر جوڈیشیل خدمات میں شمولیت کی تھی اور وہ جوڈیشیل آفیسر کے طورپر مختلف مقاما ت پر مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ تھروننتھا پورم میں پرنسپل ضلع جج کے طورپر کام کررہے ہیں، نیز ہندوستان کی سپریم کورٹ نے ان کی،19 نومبر 2018ء سے سری پدمانبھا سوامی مندر کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین کے طورپر اضافی تقرری بھی کی تھی۔
ڈاکٹر کوثر ایڈاپگتھ، بی اے(لاء)، ایل ایل بی، ایل ایل ایم، پی ایچ ڈی نے ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج کے طورپر 21مئی 2009ء کو عدلیہ خدمات میں شمولیت کی تھی اور انہوں نے جوڈیشیل آفیسر کے طورپر مختلف حیثیتوں سے مختلف مقامات پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اس وقت 8 جنوری 2018ء سے اَرناکولم کی ریاستی ٹرانسپورٹ ایپی لیٹ ٹرائبونل میں پرنسپل ضلع اور سیشن جج کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
*************
ش ح۔اع۔ ن ع
(U: 1850)
(Release ID: 1700102)
Visitor Counter : 152