وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او- ایم زیڈ یو، نارتھ ایسٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر، میزورم یونیورسٹی، آئیزول میں نیشنل ورک شاپ  اورسمت بندی پروگرام

Posted On: 17 FEB 2021 7:30PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او- ایم زیڈ یو، نارتھ ایسٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر،(این ای ایس ٹی سی)، میزورم یونیورسٹی آئیزول میں ایک17 سے 19 فروری 2021 تک کے سہ روزہ  نیشنل ورک شاپ  اورسمت بندی کے پروگرام کا افتتاح آج ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ورچوئل طریقے سے کیا۔ این ای ایس ٹی سی کو ڈی آر ڈی او  اور میزورم یونیورسٹی نے  فروری 2019 میں مشترکہ طور پر قائم کیا تھا ۔جس کا مقصد  شمال مشرقی خطے کے  دیگر تحقیقی اداروں کا تعاون حاصل کرنے کے علاوہ میزورم یونیورسٹی کے اساتذہ اور محققین کے نالج بیس کو استعمال کرتے ہوئے بنیادی اور عملی تحقیق کی سہولیات فراہم کرانا ہے۔

 اس ورکشاپ کا مقصد مقامی مسائل کے سائنسی حل کے لئے مقامی صلاحیت کی نشوونما اور حکومت ہند کی آتم نربھر پالیسی کو فروغ دینے کے مقصد سے مسلح دستوں کے لئے موزوں شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے دفاع اور سلامتی کی مستقبل کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ضرورتوں کو سمجھنے کے لئے شمال مشرقی  خطے کے محققین  اور فیکلٹی ارکان کی سمت بندی ہے۔

 ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں شمال مشرقی ریاستوں کی مختلف یونیورسٹیوں/ اداروں کی مقامی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں ملک کو خودکفیل بنانے کے لئے ڈی آر ڈی او کے ساتھ تعاون کرنے اور اختراعی خیالات کی تشکیل اور انہیں جمع کرانے کے لئے فیکلٹی / محققین کی حوصلہ افزائی کی۔ عالمی اداروں اور ڈی آر ڈی او کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے لئے قومی دھارے کی تحقیق میں تعاون کرنے کے واسطے ڈی آر ڈی او کی تجربہ گاہوں کے ساتھ یونیورسٹیوں ، محققین اور صنعتوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

 تین روز چلنے والی  اس قومی ورکشاپ میں تین باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی: زرعی حیاتیاتی وسائل کا بندوبست، ماحولیات اور فضلے کا بندوبست، انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور میٹریل سائنس۔ اس ورکشاپ میں 8 شمال مشرقی ریاستوں( میزورم، آسام،میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگا لینڈ اور سکم) کی 13 یونیورسٹیوں سے 35 نظریاتی نوٹ پیش کئے جائیں گے اور ڈی آر ڈی او سائنس دانوں اور ا ین ای ایس ٹی سی فیکلٹی کی ایک ٹیم ان کاجائزہ لے گی۔ اس ورکشاپ میں 100 سے زیادہ فیکلٹی  ارکان شرکت کریں گے۔سمت بندی کے اس پروگرام کے دوران ڈی آر ڈی او سائنس دانوں کے ساتھ فیکلٹی/ محققین کے مباحثے سے ان کلیدی دفاعی نظریات کو سمجھنے میں مدد ملے گی،  جن پر تحقیقی پروجیکٹ شروع کئے جاسکتے ہیں۔ان نظریات اور تحقیقی خیالات کے ذریعہ  مجوزہ  ٹیکنالوجیکل کاموں سے  دفاعی معاملے کی نئی ٹیکنالوجیکل مصنوعات تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

b.jpg

******

 

ش  ح ۔ا  گ۔ ر ض

U-NO.1825



(Release ID: 1699923) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Manipuri